الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھاریٹی یو آئی ڈی اے آئی نے پورے ہندوستان میں کوآپریٹیو بینکوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے آدھار پر مبنی تصدیق فریم ورک کا آغاز کیا


380 سے زیادہ کوآپریٹو بینک ،نئے یو آئی ڈی اے آئی فریم ورک کے تحت آدھار خدمات کا فائدہ اٹھائیں گے اور مالی شمولیت کو یقینی بنائیں گے

امداد باہمی کی وزارت ، نابارڈ اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے

Posted On: 21 AUG 2025 5:59PM by PIB Delhi

بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھاریٹی (یو آئی ڈی اے آئی )نے بین الاقوامی سالِ تعاون  کے موقع پر اہم اقدام  کے تحت کوآپریٹو بینکوں کو آدھار پر مبنی تصدیق خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا فریم ورک متعارف کیا ہے،جس کا مقصد ہر شخص تک بینکنگ خدمات پہنچانا اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

یہ فریم ورک امداد باہمی کی وزارت، نابارڈ، این پی سی آئی اور کوآپریٹو بینکوں سے قریبی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔یہ پورے ملک میں موجود 34 اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں (ایس سی بیز) اور 352 ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بیز) کو شامل کرے گا۔

نئے نظام کے تحت،آدھار خدمات اپنانے کا عمل آسان اور کم خرچ بنا دیا گیا ہے۔صرف اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں کو یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ آتھینٹی کیشن یوزر ایجنسیز( اے یو اے) اور  ای کے وائی سی یوزر ایجنسیز ( کے یو اے) کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینک (ڈی سی سی بیز) بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے متعلقہ ایس سی بی کا آدھار توثیق سافٹ ویئر اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ استعمال کر سکیں گے۔اس عمل سے ڈی سی سی بیز کو الگ آئی ٹی نظام بنانے یا انہیں برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی،جس سے لاگت میں کمی آئے گی اور عملی کارروائیوں کو زیادہ مؤثر و ہموار ہو بنایا جاسکے گا۔

اس فریم ورک کے ذریعے، کوآپریٹو بینک آدھار سے منسلک خدمات سے فائدہ اٹھا کر تیز، محفوظ اور بآسانی کسٹمر آن بورڈنگ فراہم کر سکیں گے۔بایومیٹرک ای کے وائی سی اور چہرے کی شناخت  جیسی خدمات کھاتہ کھولنے کے عمل کو خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں زیادہ آسان بنائیں گی۔ صارفین کو یہ فائدہ ہوگا کہ سبسڈی اور فلاحی اسکیموں کی رقم براہ راست ان کے کوآپریٹو بینک کھاتوں میں آدھار کے ذریعے منتقل کی جا سکے گی۔

ساتھ ہی یہ فریم ورک کوآپریٹو بینکوں کو مزید خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے، جیسے کہ آدھار انیبلڈ پیمنٹ سسٹم (اے ای پی ایس) ، آدھار پیمنٹ برج۔ یہ اقدامات ڈیجیٹل لین دین کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور تعاون پر مبنی بینکاری شعبے میں مالی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ اقدام آدھار کی رسائی اور اثرات کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوآپریٹو بینک بھارت کے مالیاتی نظام میں اپنا اہم کردار جاری رکھیں گے۔

********

 

ش ح ۔ ش م ۔ م الف

U NO-5181


(Release ID: 2159784)