الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ڈیزائن سے منسلک ترغیباتی اسکیم (ڈی ایل آئی) کے ساتھ سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اختراع کو آگے بڑھا رہی ہے


وروی سیمی مائیکرو الیکٹرونکس نے ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ آئی سیز کی نقاب کشائی کی

Posted On: 22 AUG 2025 2:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملک کی سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی اپنی کوشش کے ایک حصے کے طور پر ڈیزائن سے منسلک ترغیباتی اسکیم (ڈی ایل آئی) کے تحت 23 چپ ڈیزائن پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ گھریلو اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے تحت یہ پروجیکٹس، نگرانی کے کیمروں، توانائی کے میٹرز، مائیکرو پروسیسر آئی پی اور نیٹ ورکنگ ایپلی کیشنز جیسے شعبوں کے لیے مقامی چپس اور سسٹم آن چپ (ایس او سی) حل تیار کرنے کے لیے تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ 72 کمپنیوں نے اپنے چپ ڈیزائن پروجیکٹس کے لیے صنعت کے معیاری الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن (ای ڈی اے) ٹولز تک رسائی حاصل کی ہے۔

ان میں سے وروی سیمی مائیکرو الیکٹرونکس ، ایک فیب لیس سیمی کنڈکٹر کمپنی نے آج اپنے جدید انٹیگریٹڈ سرکٹس (آئی سیز) کے آنے والے پورٹ فولیو کا اعلان کیا ہے جو کہ ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر خود انحصاری کو تیز کرنے اور عالمی جدت طرازی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سال2017 میں قائم کی گئی ورو ی سیمی پہلی ہندوستانی کمپنیوں میں شامل ہے جو عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر ادانشورانہ املاک (آئی پیز) کو برآمد کرتی ہے، جس کی ملکیتی مشین لرننگ سے چلنے والی اینالاگ چین آئی پیز معروف بین الاقوامی مینوفیکچررز کی مصنوعات میں شامل ہیں۔ 110سے زیادہ آئی پیز ، 25 آئی سی ایس کے یوز ، 10 پیٹنٹس اور 5 تجارتی راز کے پورٹ فولیو کے ساتھ، کمپنی خلا، دفاع، صنعت اور اسمارٹ انرجی میں ایپلی کیشنز کو طاقت فراہم کر رہی ہے، جس میں متعدد آئی سیز فی الحال دنیا بھر کے صارفین کے ذریعہ زیر نگرانی ہیں۔

حکومت ہند کی ڈی ایل آئی  اسکیم کے تحت منظور شدہ اور چپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی 2 ایس) پروگرام کے تحت منظور شدہ کمپنیوں کے پہلے گروپ میں سے وروی سیمی ہندوستان میں ڈیزائن کردہ چپس تیار کرنے کے لیے عہد بستہ ہے جو خود کفالت کو مضبوط کی فراہم کرتی ہے اور اختراع کو فروغ دیتی ہے۔

وروی سیمی کے ذریعے چپس/ایس او سیز کا روڈ میپ: 2026 کے آخر / 2027 کے اوائل کے لیے حجم کی پیداوار کا ہدف

وروی سیمی کے روڈ میپ میں اہم ایپلی کیشنز کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے کئی قابل ذکر آئی سیز شامل ہیں۔

بی ایل ڈی سی  کنٹرولر ایپلی کیشن سپیشل انٹیگریٹڈ چپ(اے ایس آئی سی) وروی سیمی کی طرف سے  ایم ای آئی ٹی وائی(میٹی) کے تعاون یافتہ سی 2 ایس پروگرام کے تحت ڈیزائن کیا جا رہا ہے،  یہ چِپ چھوٹے موٹر والے استعمالات جیسے پنکھوں اور گھریلو آلات کے لیے بنائی جا رہی ہے، جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کو مزید کم کرنا ہےاور اس کے نمونے 2026 میں متوقع ہیں۔

پریسیژن موٹر کنٹرول سلوشنز کے لیے اے ایس آئی سی ، جو ڈی ایل آئی کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ ہے، الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) )، ڈرونز، اور انڈسٹریل آٹومیشن کے لیے مخصوص سِلی کون پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اس چِپ کے نمونے 2026 میں متوقع ہیں۔

دیگر اہم مصنوعات کے منصوبے درج ذیل ہیں:

اسپیس اور ایویونکس کے لیے ملٹی فنکشن ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کا اے ایس آئی سی، یہ جدید مشین لرننگ سے تقویت فراہم کی جانے والی چِپ ہے جو مشن کریٹیکل ایرو اسپیس ایپلی کیشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔انجینئرنگ سیمپلز 2026 میں دستیاب ہوں گے۔

ویئنگ اسکیل (وزن کرنے والی مشین ) اور برج سینسر ایپلیکیشنز کے لیے اے ایس آئی سی، یہ آئی سی اگلی نسل کے ویئنگ سسٹمز اور فورس ٹچ ڈیوائسز کے لیے انتہائی اعلیٰ درستگی اور قابلِ اعتماد کارکردگی فراہم کرتی ہے۔اس کے انجینئرنگ سیمپلز 2025 کے آخر تک دستیاب ہیں جو ایشیا کے کلیدی شراکت داروں کے ساتھ آزمائے جا رہے ہیں۔

اسمارٹ انرجی میٹرنگ ایپلیکیشنز کے لیے اے ایس آئی سی، یہ چِپ بھارت میں ڈیزائن کی جا رہی ہے تاکہ انتہائی درست، تیز رفتار توانائی کی پیمائش اور پریڈیکٹو رکھ رکھاؤ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس میں ملٹی چینل سینسنگ شامل ہے، جو کلاس صفر ٹو ایس پریسیژن معیار پر پورا اترتی ہے اور یہ مضبوط اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی ضامن ہے۔ انجینئرنگ سیمپلز 2025 کے آخر میں دستیاب ہوں گے۔

ہر چِپ میں ذہانت شامل ہے

وروی سیمی کے آئی سیز میں ایمبیڈڈ مشین لرننگ کی طاقت شامل ہے، جو خودکار مرمت ، یقینی تحفظ  اور بہتر فیکٹری پیداواری نتائج  کو ممکن بناتی ہے۔یہ جدید ٹیکنالوجی کارکردگی، توانائی کی بچت اور درستگی کو روایتی حدود سے آگے لے جاتی ہے ۔جس کے نتیجے میں وروی سیمی کی چپس زیادہ اسمارٹ، محفوظ اور مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔

وروی سیمی کے بانی اور سی ای او راکیش ملک نے کہا:‘‘یہ اختراعات بھارت کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے لیے ایک نیا موڑ ہیں۔ہم جو اعلیٰ کارکردگی والے، ‘میڈ اِن انڈیا’ آئی سیز تیار کر رہے ہیں ، وہ نہ صرف درآمدی انحصار کو کم کر رہے ہیں بلکہ بھارت کی صلاحیت کو عالمی سیمی کنڈکٹر منظر پر اجاگر بھی کر رہے ہیں۔’’

وروی سیمی مائیکرو الیکٹرونکس  کے بانی اور سی ٹی او پرتاپ نارائن سنگھ نے کہا:‘‘ہم  وروی سیمی میں ایڈوانسڈ سگنل چین ڈیزائن کو مشین لرننگ کے ساتھ مربوط کررہے ہیں تاکہ فالٹ ٹالرنس، ایڈاپٹو کیلیبریشن، اور پیشگی تشخیص فراہم کی جا سکے۔ہماری ملٹی چینل ڈیٹا ایکوزیشن اور صنعتی ایپلی کیشن آئی سیز نے ایرو اسپیس، صنعتی  اور صارفین کی مارکیٹس میں درستگی، کارکردگی، اور بھروسے مندی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔’’

الیکٹرانکس و آئی ٹی ، ایم ای آئی ٹی وائی(میٹی) کے محکمہ میں گروپ کوآرڈینیٹر (ریسرچ و ڈیولپمنٹ) محترمہ سونیتا ورما نے کہا:‘‘بھارت کا ہدف ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں عالمی قائد بنے ۔ایک ایسا مستقبل تشکیل دے ،جہاں دنیا کے ہر آلے میں ‘ڈیزائن اِن انڈیا’ چِپ ہو۔’’

وروی سیمی کا تعارف

وروی سیمی مائیکرو الیکٹرونکس ایک فَیب لیس سیمی کنڈکٹر کمپنی ہے جو اعلیٰ کارکردگی والے اینالاگ آئی پیز اور اے ایس آئی سیز میں مہارت رکھتی ہے۔کمپنی کی جدتیں پانچ مختلف فاؤنڈریز اور 20 سے زائد ٹیکنالوجی نوڈز پر محیط ہیں،جن کے ذریعے کارکردگی، توانائی کی بچت، اور حجم میں 10 گنا تک بہتری حاصل کی گئی ہے۔5جی، وائی – فائی 6/7، توانائی، موٹر کنٹرول اور ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ مینوفیکچررز وروی سیمی پر اعتماد کرتے ہیں۔یہ کمپنی ‘ڈیزائن اِن انڈیا’ سیمی کنڈکٹر حل دنیا بھر میں فراہم کر کے بھارت کو عالمی منظرنامے پر آگے لا رہی ہے۔

 

********

ش ح۔ ش م ۔ م الف۔

U.No-5178


(Release ID: 2159768)