پارلیمانی امور کی وزارت
اسکولوں کے لیے 57 ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ ، 2024-2025 کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کل منعقد کی جائے گی
Posted On:
21 AUG 2025 2:23PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کےڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے 57 ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 2024-25 کی تقریب تقسیم انعامات کل (جمعہ ، 22 اگست ، 2025) کو نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کی پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کےجی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال اس تقریب کی صدارت کریں گے اور مقابلے میں شاندار کارکردگی کے لیے طلباء اور اسکولوں کو انعامات عطا کریں گے۔ اس موقع پر سرودیہ کنیا ودیالیہ نمبر. 1 ، سی-بلاک ، یمنا وہار ، دہلی کے طلباء، جنہوں نے قومی راجدھانی دہلی کی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے 57 ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلے ، 2024-25 میں پہلا مقام حاصل کیا ، اپنے’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ اجلاس کی کارکردگی دوبارہ پیش کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 59 سال سے قومی راجدھانی خطہ دہلی کے اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کےڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت ، سیریز میں 57 ویں مقابلہ 2024-25 کے دوران قومی راجدھانی خطہ دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں خود نظم و ضبط، متنوع رائے کی رواداری، نظریات کے منصفانہ اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیوں کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طور طریقوں اور طریقۂ کار، بحث و مباحثے کی تکنیکوں سے بھی واقف کراتی ہےاور ان میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیت اور مؤثر تقریر کے فن اور مہارت کو فروغ دیتی ہے۔
مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے رننگ پارلیمنٹری شیلڈ اور ٹرافی سرودیہ کنیا ودیالیہ نمبر. 1 ، سی-بلاک، یمنا وہار، دہلی کو دی جائے گی۔ نیواینٹرینٹ اسکولوں میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کو دی جانے والی ٹرافی بھارتی پبلک اسکول، سوستھیہ وہار کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وزیر موصوف کی طرف سے مقابلے میں شاندار کارکردگی کے لیے درج ذیل 9 اسکولوں کو میرٹ ٹرافیاں بھی دی جائیں گی:
- جی ایس وی کوایڈنیو ملتان نگر،دہلی
- بھارتی پبلک اسکول، سوستھیہ وہار
- اسپرنگ ڈیلس اسکول، دھولہ کواں
- ایشانی ایس کے وی جی-بلاک، ساکیت
- ایم ایم پبلک اسکول، پیتم پورہ، دہلی
- جی جی ایس ایس ایس نمبر 3، بدرپور
- ایس وی راؤز ایوینیو
- بابا رام دیو ایس کے وی پرساد نگر
- رکمنی دیوی پبلک اسکول
*****
ش ح۔ک ح۔ ن م۔
U-5074
(Release ID: 2159027)