قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایم آر ایس ہوسٹلوں میں صحت ، صفائی  ستھرائی اور صنف کے لحاظ سے  دستیاب سہولیات

Posted On: 20 AUG 2025 1:07PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے آج  مہوا ماجی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے  راجیہ سبھا کو بتایا کہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کا انتظام  وانصرام کرنے والا ایک خود مختار ادارہ ہے ، نے ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر طلباء کی صحت ،  صفائی ستھرائی اور مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں ۔ ریکرنگ گرانٹ ان ایڈ (جنرل) کے تحت این ای ایس ٹی ایس نے مالی سال 25-2024 تک فی طالب علم سالانہ 1,09,000 روپے مختص کیے ہیں ، جو مالی سال 26-2025 سے بڑھ کر 1,47,062 روپے ہو گئے ہیں ، جس میں طبی اخراجات ، سی بی ایس ای فیس ، اسٹیشنری ، اسکول بیگ اور سینیٹری نیپکن سمیت آپریشنل اور دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں ۔ ایک صحت مند ماحول میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے باورچی اور میس ہیلپرز کی شمولیت کے لیے مخصوص رہنما خطوط بھی تیار کیے گئے ہیں ۔ ای ایم آر ایس کے بنیادی ڈھانچے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ ہاسٹل شامل ہیں جن میں رہنے اور کھانے کے لیے مخصوص علاقے ، مناسب بیت الخلاء ، نہانے کے یونٹ ، پینے کے لیے محفوظ پانی ،  پانی کی نکاسی اور تعمیراتی اصولوں کے مطابق فضلہ کو ٹھکانے لگانے کی سہولیات شامل ہیں ۔ مزید برآں ، طلباء کی نفسیاتی اور جسمانی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ای ایم آر ایس میں ایک کونسلر اور ایک خاتون اسٹاف نرس ہوتی ہیں۔

ملک بھر میں ای ایم آر ایس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ بیت الخلاء دستیاب ہیں ۔ تمام طالبات کو سینیٹری نیپکن فراہم کیے جاتے ہیں ، اور کئی ریاستوں میں حفظان صحت اور سہولیات کو فروغ دینے کے لیے لڑکیوں کے ہاسٹلز اور بیت الخلاء میں سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینیں اور اسے  جلانے  یا بندوبست کرنے والے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

ای ایم آر ایس کی کارروائیوں کا انتظام وانصرام  متعلقہ ریاستی سوسائٹیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ، جو ای ایم آر ایس میں بنیادی ڈھانچے کی مناسبیت اور تدریسی عمل  اور ہاسٹل کی سہولیات کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ کرتی ہیں ۔

ریاستی سوسائٹیاں طلباء کے ڈراپ آؤٹ کے معاملات کی اطلاع دیتی ہیں تاکہ ریاستی حکومتیں اصلاحی اقدامات کر سکیں اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم سے کم رکھ سکیں ۔ تاہم ، ریاستی سوسائٹی کی طرف سے این ای ایس ٹی ایس کو ناکافی ہاسٹل کی سہولیات کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ یا غیر حاضری کی کوئی مثال  یارپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

************

ش ح۔م م ع۔ م ذ

 (UN. 4974)


(Release ID: 2158424)
Read this release in: English , Hindi , Bengali