سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او بی سی سرٹیفکیٹ

Posted On: 19 AUG 2025 4:16PM by PIB Delhi

سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹروریندر کمارنے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارتِ فلاح و بہبود کے خط نمبر 12011/11/94-بی سی سی(سی) مورخہ 08.04.1994 کے مطابق، کسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مقررہ اتھارٹی، ڈی او پی ٹی کے خط نمبر 36012/22/93-ای ایس ٹی ٹی.(ایس سی ٹی) مورخہ 15.11.1993 کی شرائط کے تحت، ایسے شخص کو او بی سی سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے جو کسی دوسری ریاست سے ہجرت کر کے آیا ہو، بشرطیکہ وہ اپنے والد کے نام پر جاری شدہ اصل سرٹیفکیٹ پیش کرے، جو اس کے والد کی آبائی ریاست کی مقررہ اتھارٹی نے جاری کیا ہو۔ تاہم، اگر مقررہ اتھارٹی یہ محسوس کرے کہ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے قبل  اس کی آبائی ریاست میں تفصیلی تحقیقات ضروری ہیں تو وہ ایسا کر سکتی ہے۔

او بی سی زمرہ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص جب اپنی آبائی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے سے کسی دوسری ایسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نقل مکانی کرتا ہے جہاں اس کی ذات او بی سی فہرست میں شامل نہیں ہو، تو وہ صرف اپنی آبائی ریاست میں مرکزی حکومت کی جانب سے او بی سی طبقے کو دی جانے والی رعایتوں/فائدوں کا حقدار ہوتا ہے، نہ کہ اس ریاست سے جہاں اس نے نقل مکانی کی ہے۔

************

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-4953


(Release ID: 2158246) Visitor Counter : 7