سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے 8307.74 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی لاگت سے ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر اڈیشہ میں 6-لین ایکسیس کنٹرولڈ کیپٹل ریجن رنگ روڈ (بھونیشور بائی پاس، 110.875 کلومیٹر) کی تعمیر کو منظوری دی

Posted On: 19 AUG 2025 3:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج اڈیشہ میں  ریاستی راجدھانی خطے تک رسائی کے لئے  6 لین والے رنگ روڈ (بھونیشور بائی پاس - 110.875 کلومیٹر) ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر کل 7.847 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

فی الحال، موجودہ قومی شاہراہ پر رامیشور سے ٹانگی کے درمیان  بہت زیادہ ٹریفک ہونے  کی وجہ سے  کافی بھیڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ راستہ  انتہائی ترقی یافتہ  شہروں کھوردھا، بھونیشور اور کٹک سے گزرتا ہے۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، پروجیکٹ کو 6-لین ایکسیس کنٹرولڈ گرین فیلڈ ہائی وے کے طور پر تیار کرنے کی تجویز ہے۔ یہ پروجیکٹ اڈیشہ اور دیگر مشرقی ریاستوں کو بھاری تجارتی ٹریفک کو کٹک، بھونیشور اور کھوردھا شہروں کو بائی باس کرتے ہوئے   آمد و رفت کو آسان بنائے گا۔ اس سے مال بردار نقل و  حمل کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا، رسد کی لاگت میں کمی آئے گی اور خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

پروجیکٹ کو 3 بڑی قومی شاہراہوں (این ایچ-55،این ایچ-57 اور این ایچ-655) اور  ایک  اسٹیٹ ہائی وے (ایس ایچ- 65) کے ساتھ مربوط گیا ہے، جو اڈیشہ میں کلیدی اقتصادی، سماجی اور لاجسٹک نوڈس  کو بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹی ویٹی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اپ گریڈ شدہ کوریڈور 10 اکنامک نوڈس،  4 سوشل نوڈس اور  5 لاجسٹک نوڈس کے ساتھ منسلک ہو کر ملٹی موڈل انضمام کو بڑھا دے گا،  ایک بڑے ریلوے اسٹیشن،  ایک  ہوائی اڈے، 1 مجوزہ ملٹی موڈل لاجسٹکس پارک (ایم ایم ایل پی) اور مسافروں کی تیز رفتار نقل و حرکت کے ساتھ پورے خطے میں ملٹی موڈلٹی فراہم کرے گا۔

تکمیل کے بعد، بائی پاس علاقائی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بڑے مذہبی اور اقتصادی مراکز کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گا اور تجارت اور صنعتی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ اس منصوبے سے تقریباً 74.43 لاکھ افراد- یومیہ  کو براہ راست اور 93.04 لاکھ افراد- یومیہ کو بالواسطہ روزگار بھی پیدا ہوگا اور آس پاس کے علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

کوریڈور کا نقشہ

ضمیمہ - I: پروجیکٹ کی تفصیلات

فیچر

تفصیلات

پروجیکٹ کا نام

رامیشور سے ٹانگی تک 6 لین تک رسائی کنٹرول شدہ گرین فیلڈ کیپٹل ریجن رنگ روڈ (بھونیشور بائی پاس)

راہداری

کولکاتہ - چنئی

لمبائی (کلومیٹر)

110.875

کل سول لاگت (کروڑ روپے)

4686.74

زمین کے حصول کی لاگت (کروڑ روپے)

1029.43

کل کیپٹل لاگت (کروڑ روپے)

8307.74

موڈ

ہائبرڈ سالانہ موڈ (ایچ اے ایم)

بائی پاسز

110.875 کلومیٹر لمبائی کا فوری پروجیکٹ

اہم سڑکیں منسلک ہیں۔

قومی شاہراہیں این ایچ-55،این ایچ-57 اور این ایچ-655۔

اقتصادی / سماجی / ٹرانسپورٹ نوڈس منسلک

ہوائی اڈے: بھونیشور

ریلوے اسٹیشن: کھوردھا

بندرگاہ: پوری سے استارنگا

اکنامک نوڈس: ایس ای زیڈ، میگا فوڈ پارک، ٹیکسٹائل اور فارما کلسٹر، فشنگ کلسٹر

سماجی نوڈس: خواہش  مند ا ضلاع، قبائلی اضلاع اور ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ضلع۔

بڑے شہر/قصبے منسلک ہیں۔

کھوردھا ، بھونیشور، کٹک اور ڈھینکنال۔

روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت

74.43 لاکھ افراد- یومیہ (براہ راست) اور 93.04 لاکھ افراد- یومیہ (بالواسطہ)

مالی سال 2025 میں سالانہ اوسط روزانہ ٹریفک(اے اے ڈی ٹی)

تخمینہ 28,282 مسافر کار یونٹ (پی سی یو)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع  و۔ ن م۔

U- 4911


(Release ID: 2157954)