بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ادیم سکھی  پورٹل خواتین کاروباریوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے،  اسے بنانے اور  فروغ دینے  نیز خود  کفیل بننے میں مدد  فراہم کرتا ہے


4535  خواتین نے ادیم سکھی  پورٹل پر  رجسٹریشن کرایا

Posted On: 18 AUG 2025 2:38PM by PIB Delhi

چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت  محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  ادیم سکھی  پورٹل یعنی https://udyamsakhi.com/کو خواتین کاروباریوں کی مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور وزارت چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای )  کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والی مختلف مالیاتی اسکیموں، پالیسیوں، پروگراموں اور معاون اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ پورٹل خواتین کاروباریوں کو اپنے کاروبار  کو شروع کرنے،  اسے بنانے اور  فروغ دینے  نیز  خود  کفیل بننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ  چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای   ) کی وزارت کی مالی اسکیموں جیسے  پی ایم ای جی پی ؛  سی جی ٹی ایم ایس ای ؛ ایم یو ڈی آر اے ( مدرا ) ؛  ٹی آر ای ڈی ایس  وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے ۔

چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای   ) کی وزارت اور دیگر مرکزی وزارتوں کی پالیسیاں اور پروگرام۔

کاروباری منصوبے کی تیاری کے بارے میں معلومات۔ ملک میں متعلقہ ریاستوں میں  چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ای   ) کی وزارت کے نوڈل دفاتر / معاون تنظیموں کی تفصیلات۔

چھوٹی  ، بہت چھوٹی  اور  اوسط  درجے کی صنعتوں (  ایم ایس ایم ای   ) کی وزارت کے ذریعہ منعقد ہونے والی نمائشوں، تجارتی میلوں اور بین الاقوامی تقریبات کے بارے میں معلومات۔

پورٹل پر اب تک کل 4535 خواتین کاروباریوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ سال  ، 2018 ء میں ادیم  سکھی پورٹل کے فروغ کے لیے 43.52 لاکھ روپے خرچ  کئے گئے ۔

.........................

) ش ح –    ش م            -  ع ا )

U.No. 4819


(Release ID: 2157469)