وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے 79ویں یوم آزادی کی تقریب کے لیے خصوصی مدعوین کا خیرمقدم کیا
یوگا کے ماہرین اور ادویاتی پودوں کے کسان لال قلعہ کی یوم آزادی کی تقریب میں خاص مہمانان کے طور پر شامل ہوں گے
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے خود انحصار، خوشحال ہندوستان کو آگے بڑھانے کے لیے کسانوں اور یوگا رضاکاروں کی تعریف کی
Posted On:
14 AUG 2025 5:37PM by PIB Delhi
یوگا اور دواؤں کے پودوں کی کاشت کے شعبوں میں ان کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے، حکومت ہند نے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات سے وابستہ 100 یوگا رضاکاروں اور انسٹرکٹرز کو مدعو کیا ہے، ان کے ساتھ 100 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو جو دواؤں کے پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام میں مصروف ہیں، کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی مدعوین ملک بھر سے لال قلعہ میں 79ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
آیوش کی وزارت نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک پرشکوہ پروگرام کے ذریعے آئندہ 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے تمام خصوصی مدعوین کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
شرکاء کے نام اپنے تحریری پیغام میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آیوش کی وزارت، اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، پرتاپ راؤ جادھو نے کہا، ‘‘میری دلی تعریف ہمارے محنت کش کسانوں، ہماری قوم کی ریڑھ کی ہڈی اور ہمارے قابل احترام یوگا ماہرین کے لیے ہے، جوصحیح معنوں میں خود انحصار اور خوشحال ہندوستان کے ضمن میں جوش اور جذبے کے ساتھ ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔’’
خصوصی مدعوین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا،‘‘محترم وزیر، آیوش کی وزارت کی طرف سے، میں اپنے یوگا ماہرین اور اپنے کسانوں، ملک کے ‘‘انّ داتاؤں’’ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی انتھک محنت سے ہمارے کچن بھرے رہتے ہیں اور ہماری قوم کو صحت مند اور ہم آہنگ ہندوستان کےآپ کے وژن کو تقویت ملتی ہے۔’’
اس تقریب میں آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیسا داش ،جناب ستیہ جیت پال، ڈی ڈی جی، آیوش کی وزارت؛ ڈاکٹر مہیش کمار ددھیچ، سی ای او، نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)؛ ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی، ڈائرکٹر،ایم ڈی این آئی وائی اور وزارت آیوش،پی ایم پی بی اورایم ڈی این آئی وائی کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔
اس تقریب نے نہ صرف ایک استقبالیہ پروگرام، بلکہ یہ افراد صحت کے روایتی طریقوں کو فروغ دینے، دواؤں کے پودوں کے شعبے کو مضبوط کرنے اور ملک کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے میں انمول کردار کے دلی اعتراف کے طور پر بھی کام کیا۔ اس نے لال قلعہ میں 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں ان کی شرکت کے لیے جوش و خروش کو اور بڑھا دیا، جہاں وہ ایک صحت مند، خود انحصاراور متحدہ ہندوستان کے جذبے کی نمائندگی کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔
یوم آزادی کی تقریب میں ان 200 خصوصی مدعو ین کی شرکت روایتی صحت کے طریقوں کو فروغ دینے اور ہندوستان کے دواؤں کے پودوں کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، جو کہ–‘‘صحت مند ہندوستان، خود انحصار ہندوستان’’ کی زندہ مثال ہیں۔



********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-4719
(Release ID: 2156506)