وزارت دفاع
آئی این ایس سندھیاک نے سنگاپور بندرگاہ کا پہلا سفر مکمل کیا
Posted On:
14 AUG 2025 4:19PM by PIB Delhi
جدید ترین ہائیڈروگرافی کی صلاحیت کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے پہلے سروے ویسل لارج(ایس وی ایل) آئی این ایس سندھیاک نے سنگاپور کا پہلا نتیجہ خیز دورہ مکمل کیا ہے۔ یہ جہاز 12 اگست 25 کو چنگی نیول بیس، سنگاپور سے روانہ ہوا، جو ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور مہاساگر پہل کے ساتھ ہم آہنگ خیر سگالی کے دورے کی تکمیل ہے۔
یہ دورہ سنگاپور کے قومی دن کے موقع پر ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان سمندری ڈومین کی آگاہی اورسمندری علوم میں تعاون کے شعبے میں بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
لنگر انداز ہونے کے دوران، کمانڈنگ آفیسر کیپٹن این دھیرج نے مسٹر گیری چیو، اسسٹنٹ چیف ہائیڈرو گرافر، سنگاپور اور کرنل چوہ مینگ سون، کمانڈر 9ویں فلوٹیلا، جمہوریہ سنگاپور نیوی (آر ایس این)سے ملاقات کی۔ بات چیت میں ہائیڈرو گرافک تعاون کو بڑھانے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور خطے میں میری ٹائم ڈومین تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ دونوں اطراف نے بحری تحفظ کو یقینی بنانے، سمندری انفراسٹرکچر کی حفاظت اور سمندری تجارت کے شعبے میں درست سمندری پیمائی کے اہم رول کو تسلیم کیا۔
اس دورے کی ایک اہم خاص بات جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ (آر ایس این)کے عملے کی میزبانی تھی جو ہندوستانی بحریہ کی ہائیڈرو گرافک صلاحیتوں کا مظہر تھی۔
اس دورے میں جدید ترین آن بورڈ سسٹمز کی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ ٹیم نے سمندری علوم کی تاریخ، ڈیٹا کے حصول کے طریقوں اور پروسیسنگ اور انڈیا-سنگاپور سمندری ہم آہنگی کو بڑھانے میں مشترکہ آپریشنل کرداروں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔
جہاز نے تعلیمی رہنمائی پروگرام کے حصے کے طور پر جہاز میں موجود اسکولی بچوں کے ایک متحرک گروپ کا بھی خیرمقدم کیا۔ آنے والے نوجوانوں کو جہاز کے جدید ترین ہائیڈروگرافک آلات، سروے بوٹس اور چارٹ پروڈکشن یونٹس کا ایک عمیق دورہ کروایا گیا۔ جہاز کے عملے نے وضاحت کی کہ کس طرح سمندر کی نقشہ سازی سے بحری تحفظ کو یقینی بنانے، سمندری ماحولیاتی نظام کو فعال رکھنے جیسے امور میں مدد ملتی ہے۔
ہندوستانی بحریہ ہم خیال بحری افواج کے درمیان علاقائی تعاون، صلاحیت سازی اور سمندری تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-4708
(Release ID: 2156484)