بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ایم ایس ایم ای قرض سہولت پروگرام کے تحت نجی شعبے کے مختلف بینکوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
تعاون کا مقصد ایم ایس ایم ای کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ بڑھانا اور انہیں رسمی مالیاتی نظام سے منسلک کرنے میں مدد کرنا ہے
Posted On:
14 AUG 2025 2:03PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے لیے قرض کی دستیابی، رسائی اور استطاعت میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے لیے، نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی)نے نجی شعبے کے مختلف بینکوں جیسے کہ ایکسس بینک، دھن لکشمی بینک، کرناٹک بینک، اے یو اسمال فائننس بینک اور اِنڈس اِنڈ بینک کے ساتھ کریڈٹ سہولت پروگرام کے لیے11؍اگست 2025 کو مفاہمت نامے (ایم او ایس)پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی اور جناب ایس سی ایل داس سکریٹری (ایم ایس ایم ای) خاص طور پر موجودتھے۔ محترمہ مرسی ایپاؤ، جے ایس (ایس ایم ای)، ڈاکٹر ایس ایس اچاریہ، سی ایم ڈی، این ایس آئی سی اور این ایس آئی سی اور بینکوں کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں جناب گورو گلاٹی، ڈائریکٹر (فنانس)، این ایس آئی سی اور مختلف بینکوں کے سینئر افسران کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہوا۔

اس تعاون کا مقصد ایم ایس ایم ای کومشکل وقت میں مالی مدد فراہم کرنا اور انہیں باضابطہ مالیاتی نظام سے منسلک کرنے میں مدد کرنا ہے، اس کے علاوہ بینکوں پر زیادہ توجہ کے ساتھ مستحق مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں تک اپنی رسائی کو وسعت دینے کے ساتھ، یہ انتظام مقررہ اہداف کی تکمیل میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔
********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-4698
(Release ID: 2156359)