پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں5 لاکھ سے زائد طلباء نے حصہ لیا

Posted On: 11 AUG 2025 6:45PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پارلیمانی امور کی وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے تحت دہلی کے اسکولوں، کیندریہ ودیالیوں، جواہر نوودے ودیالیوں اور یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے مختلف یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا ہے۔ ان مقابلوں کا انعقاد ریاستی بنیادوں پر نہیں کیا جاتا بلکہ اصل شراکت دار متعلقہ  تنظیموں کے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق ہوتا ہے۔

وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کی رسائی اور اثر کو اب تک ملک کے ناقابل رسائی رہے طبقات اور گوشوں تک بہتر بنانے کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کا ایک ویب پورٹل ملک کے تمام تعلیمی اداروں/گروپوں/شہریوں کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے تاکہ وہ ادارہ جاتی شرکت اور گروپ کی حصہ داری کے ذریعے پورٹل پر یوتھ پارلیمنٹ  میٹنگوں کا انعقاد کرسکیں اور  ‘متحرک بھارتیہ جمہوریت ’ موضوع پر مبنی کوئز  کے  ذریعے انفرادی طور پر شرکت کرسکیں۔ تعلیمی ادارے/گروپ پورٹل پر دستیاب رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا اہتمام کر سکتے ہیں، پروگراموں کی ویڈیو، تصاویر وغیرہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور پورٹل سے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل مواد بطور ای ٹریننگ وسائل جیسے یوتھ پارلیمنٹ پر لٹریچر، ماڈل ڈیبیٹ، ماڈل سوالات، بزنس کی ماڈل لسٹ، ماڈل اسکرپٹس، ویڈیو ٹیوٹوریلز وغیرہ  این وائی پی ایس کے ویب پورٹل پر تربیتی وسائل کے طور پر دستیاب ہیں جن تک رسائی www.nyps.mpa.gov.in  پرحاصل کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – م ش-ع ن)

U. No. 4551


(Release ID: 2155362)
Read this release in: English , Khasi , Hindi , Punjabi