بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای وزارت نے آر اے ایم پی کے تحت ایم ایس ایز کو ڈیجیٹل اور ای-کامرس کے ساتھ باختیار بنایا
ای کھادی، ایم ایس ایم ای گلوبل مارٹ، اور پی ایم ایس اسکیمیں چھوٹے کاروباروں کی مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں
Posted On:
11 AUG 2025 5:10PM by PIB Delhi
وزارت ایم ایس ایم ای ‘ایم ایس ای ٹیم (ٹریڈ اینیبلمنٹ اینڈ مارکیٹنگ)’ اقدام نافذ کر رہی ہے، جو عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے‘‘ریزنگ اینڈ ایکسیلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس (آر اے ایم پی)’’ پروگرام کا ایک ذیلی منصوبہ ہے۔ یہ اقدام مائیکرو اور چھوٹے اداروں (ایم ایس ای) کو ڈیجیٹل ٹولز اور رہنمائی فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے تاکہ وہ ای-کامرس مارکیٹ پلیس کا مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں اور انہیں اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے ساتھ مربوط کیا جا سکے۔ اس سے ایم ایس ایم ای کو اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ایم ایس ایز کو آن بورڈنگ، ڈیجیٹل کیٹلاگنگ، اکاؤنٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ و لاجسٹک، اور پیکجنگ میں معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام میں تربیت اور صلاحیت سازی کا ایک اہم جزو بھی شامل ہے۔
ای کھادی انڈیا پورٹل، وزارت ایم ایس ایم ای کا ایک ای-کامرس پلیٹ فارم ہے، جو خاص طور پر کھادی اور دیہی صنعتوں کے مصنوعات کو پیش کرتا ہے جن میں ملبوسات، گروسری، کاسمیٹکس،گھریلوسجاوٹ ( ہوم ڈیکور)، صحت و تندرستی کی مصنوعات، ضروری اشیاء اور تحائف شامل ہیں۔یہ پورٹل کاریگروں، بُناؤں اور چھوٹے و مائیکرو کاروباروں کو اپنی مصنوعات براہ راست فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پورٹل پر مستند کھادی ٹریڈ مارک مصنوعات دستیاب ہیں۔ اس پورٹل کو حکومت کے ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
وزارت ایم ایس ایم ای کا ایم ایس ایم ای گلوبل مارٹ:ایم ایس ایم ای گلوبل مارٹ وزارت ایم ایس ایم ای کا ایک کاروبار سے کاروبار (بی 2 بی) آن لائن مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم ہے، جسے نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) چلاتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایم ایس ایم ای کی مارکیٹنگ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور انہیں ملکی و عالمی خریداروں سے جوڑتا ہے۔یہ پلیٹ فارم آن لائن مارکیٹنگ سپورٹ، نمائش میں اضافہ، تجارتی مواقع تک رسائی، اور ٹینڈروں کی معلومات جیسی کئی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
پروکیورمنٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ (پی ایم ایس) اسکیم:
یہ اسکیم ایم ایس ایم ای کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کا مقصد رکھتی ہے، جس کے تحت انہیں تجارتی میلوں، نمائشوں، خریدار-فروخت کنندہ ملاقاتوں وغیرہ میں حصہ لینے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔یہ مائیکرو اداروں کو ایم ایس ایم ای گلوبل مارٹ پر شامل ہونے میں بھی مدد دیتی ہے، جس کے لیے سالانہ ممبرشپ فیس، سبسکرپشن فیس، کیٹلاگ بنانے کے اخراجات وغیرہ کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس یہ ایک سرکاری پلیٹ فارم ہے جو مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کو اشیاء اور خدمات کی خریداری میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد عوامی خریداری میں شفافیت، کارکردگی اور رفتار کو بڑھانا ہے۔یہ ایک مرکزی اور یکساں پلیٹ فارم ہے جو عوامی خریداری کے لیے ای-بڈنگ اور ریورس نیلامی ( آکشن) جیسے خصوصیات پیش کرتا ہے۔
ایم ایس ایم ای ٹیم اقدام کا مقصد 5 لاکھ بہت چھوٹے اور چھوٹے اداروں کو فائدہ پہنچانا ہے، جن میں سے 2.5 لاکھ خواتین کے زیرِ ملکیت ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی توجہ کے ساتھ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں آگاہی مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یہ معلومات بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔خ م)
U. No.4509
(Release ID: 2155183)
Visitor Counter : 7