جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برادری کی شراکت داری اور دریا کی بحالی کی کوششیں

Posted On: 11 AUG 2025 3:19PM by PIB Delhi

دریاؤں کی صفائی اور بحالی ایک مسلسل عمل ہے۔ یہ ریاستوں، مرکزی زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی )، اور شہری بلدیاتی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں فضلہ چھوڑنے سے پہلے گندے پانی اور صنعتی فضلے کا مقررہ معیار کے مطابق  یقینی بنائیں۔حکومتِ ہند ریاستوں اور مرکزی زیرِ انتظام علاقوں کی کوششوں میں معاونت کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے نمامی گنگے پروگرام ، نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) اور اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (اے ایم آر یو ٹی)جیسے منصوبوں کے تحت ملک میں دریاؤں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملک بھر میں، بشمول ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا، دریاؤں کی آلودگی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مقامی حکام، برادریوں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو شامل کیا گیا ہے۔ دریا کے تحفظ میں متعلقہ فریقین کی شمولیت کے لیے کیے گئے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

فروری 2025 میں عوامی آگاہی مہم کے تحت مختلف ریاستوں جیسے آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، منی پور، مہاراشٹرا، ناگالینڈ، سکم، تمل ناڈو، اڑیسہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ وغیرہ میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ان سرگرمیوں میں ثقافتی پروگرام، دریاؤں کے کنارے آرتی، دریا صفائی مہمات، یاترائیں، نعرے نویسی، تصویری خاکہ سازی اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد عوام کو دریاؤں کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

 مشن برائے صاف گنگا نے عوامی شمولیت اور تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف ماڈلز پر جلج مراکز قائم کیے ہیں، جن میں ڈولفن سفاری، ہوم اسٹے، ذریعہ معاش کے مراکز، آگاہی و فروخت کے مراکز وغیرہ شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ،گنگا پہاڑی نامی مقامی رضاکاروں کو تربیت دے کر تعینات کیا گیا ہے، جو گنگا کے طاس(بیسن ) میں دریاؤں کی حیاتیاتی تنوع اور صفائی کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

نمامی گنگے پروگرام کو اقوامِ متحدہ کے حیاتیاتی تنوع سے متعلق کانفرنس کے دوران اقوامِ متحدہ کی دہائی برائے ماحولیاتی بحالی کے تحت دنیا کی دس بہترین ماحولیاتی بحالی کی نمائندہ پہل کاریوں(فلیگ شپ اقدامات) میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز خصوصاً دریائی ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے اور واپس درست سمت میں لانے کے لیے عوام کی بھرپور شراکت سے کی گئی مؤثر کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

گنگا اُتسو مقدس دریائے گنگا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دریاؤں کی بحالی اور ماحولیاتی آگاہی کو اُجاگر کرنا ہے۔پورے ملک میں ایک مہم چلائی گئی تاکہ عوام میں دریاؤں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

پورے ملک میں سوچھ بھارت مشن کے تحت دریاؤں کی صفائی، صفائی ستھرائی، اور ٹھوس کچرے کے مؤثر انتظام کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین وزارتِ جل شکتی کی جانب سے ایک سالانہ مہم کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد پانی کے تحفظ اور مؤثر انتظام، آبی ذخائر بشمول دریاؤں کی بحالی، عوامی آگاہی، مقامی اداروں اور کمیونٹی کی شمولیت، اور پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔

یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے جل شکتی، جناب راج بھوشن چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح۔ ش آ۔خ م)

U. No.4498


(Release ID: 2155068)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil