وزارتِ تعلیم
طلباء کی ذہنی صحت اور خودکشی کی روک تھام پر قومی ٹاسک فورس نے اسٹیک ہولڈر کے ان پٹ کو مدعو کرنے کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کیا
Posted On:
08 AUG 2025 8:10PM by PIB Delhi
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی صحت اور خودکشی کی روک تھام کے لیے قومی ٹاسک فورس نے آج باضابطہ طور پر اپنی مخصوص ویب سائٹ کا آغاز کیا۔
سابق جسٹس جناب رویندر بھٹ کی سربراہی میں قائم اس ٹاسک فورس کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور خودکشی کی روک تھام کے لیے جامع سفارشات تیار کرنا ہے۔



چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ معزز سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے قائم کردہ قومی ٹاسک فورس سابقہ کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز سے مختلف ہے، کیونکہ یہ کسی مخصوص ادارے یا اداروں کے زمرے تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں(ایچ ای آئی ایز) کو اپنے دائرہ کار میں شامل کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں، جن میں سماجی علوم، معذوروں کے حقوق، صنفی مطالعات، کلینیکل سائیکالوجی، کمیونٹی میڈیسن اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔
کثیرالجہتی حکمتِ عملی پر عمل درآمد کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈر گروپوں پر زور دیا کہ وہ سرگرم تعاون اور شراکت داری فراہم کریں۔
ڈاکٹر وِنیت جوشی نے بتایا کہ قومی ٹاسک فورس ملک بھر کے وسیع دائرے میں آنے والے اداروں سے رابطہ کر رہی ہے، جن میں مرکزی اور ریاستی جامعات، نجی کالج، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے اس جامع حکمتِ عملی پر زور دیا جو یہ یقینی بناتی ہے کہ مختلف ادارہ جاتی ماحول کے خدشات، مسائل اور نقطہ نظر سفارشات تیار کرتے وقت مدنظر رکھے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ اعلیٰ تعلیم ٹاسک فورس کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے، چاہے وہ رابطہ کاری ہو، ڈیٹا کا تبادلہ، پالیسی تجاویز ہوں یا اداروں اور اسٹیک ہولڈرز تک رسائی کی سہولت۔ ڈاکٹر جوشی نے طلبہ کی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کے ڈھانچوں کو مضبوط بنانے کے لیے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ وزارت ٹاسک فورس کے مقاصد کے ساتھ قریبی ہم آہنگی رکھتی ہے۔
نئی شروع کی گئی ویب سائٹ ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی تاکہ کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے متنوع نقطہ نظر حاصل کیے جا سکیں، جن میں شامل ہیں:
- اعلیٰ تعلیمی اداروں(ایچ ای آئی ایز) کے طلبہ
- ایسے طلبہ کے والدین
- فیکلٹی ممبران
- ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنے والے
- اداروں کے سربراہان
- عام عوام، جن میں خودکشی سے متاثرہ طلبہ کے دوست یا اہل خانہ، سابق طلبہ، این جی اوز، میڈیا کے پیشہ ور افراد اور دیگر متعلقہ شہری شامل ہیں۔
پورٹل پر باقاعدہ ترتیب دیے گئے آن لائن سروے سوالنامے دستیاب ہیں، جو انگریزی اور ہندی میں مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ سوالنامے گمنام اور رازداری کے ساتھ وسیع موضوعات پر آراء جمع کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- کیمپس کا ماحول
- شمولیت اور احساسِ وابستگی
- ذہنی دباؤ کے ذرائع اور نظامی امتیاز
- موجودہ معاون نظام اور شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار
- طلبہ کی فلاح و بہبود میں بہتری کے لیے تجاویز
اسٹیک ہولڈرز کے سروے کے علاوہ، ایک خصوصی ادارہ جاتی سروے بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اداروں میں رپورٹ ہونے والی خودکشیوں، احتیاطی اقدامات اور طلبہ کی معاونت کے ڈھانچے سے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ میں ایک کھلا پلیٹ فارم بھی شامل ہے جہاں متعلقہ شہری ذاتی بصیرتیں، مشاہدات اور سفارشات پیش کر سکتے ہیں۔
زمینی سطح پر مشاورت اور ادارہ جاتی دورے
اپنی کثیرالجہتی حکمتِ عملی کے تحت، ٹاسک فورس ملک بھر کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دورے کر رہی ہے۔ ان دوروں میں شامل ہیں:
- طلبہ، فیکلٹی، منتظمین اور شکایات کے ازالے کی کمیٹی کے اراکین سے براہِ راست ملاقاتیں
- طلبہ کو موقع فراہم کرنا کہ وہ اپنے تجربات کھل کر پیش کریں
- ضروریات اور نقطۂ نظر پر خصوصی توجہ
- طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے زمینی سطح پر دستیاب ڈھانچے اور معاون خدمات کا جائزہ
- ٹاسک فورس موضوعاتی ماہرین، این جی اوز، ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد سے مشاورت کر رہی ہے اور ایک جامع اور شواہد پر مبنی حکمتِ عملی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اعداد و شمار، رپورٹس اور تحقیقی مواد کا جائزہ لے رہی ہے۔
- قومی ٹاسک فورس نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور اس پہل کے لیے مقرر کردہ ریاستی نوڈل افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جائزے کا جواب دے کر اس عمل میں فعال شرکت کریں۔ اس شراکتی عمل کے ذریعے حاصل ہونے والے متنوع خیالات اور عملی تجربات ٹاسک فورس کی حتمی سفارشات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
- مزید معلومات حاصل کرنے اور شرکت کے لیے، براہ کرم وزٹ کریں: ntf.education.gov.in
- اس موقع پر قومی ٹاسک فورس کے چیئرمین جناب رویندر بھٹ؛ محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری اور قومی ٹاسک فورس کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر وِنیِت جوشی؛ محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری اور ٹاسک فورس کے کنوینر محترمہ رینا سونووال کولی؛ ٹاسک فورس کے اراکین، محکمۂ قانونی امور کے سکریٹری بطور رکنِ ایکس آفیشیو؛ این آئی سی اور وزارتِ تعلیم کے عہدیداران اور میڈیا کے نمائندگان شریک ہوئے۔
****
ش ح۔ اس ک۔ ج
Uno-4475
(Release ID: 2154951)
Visitor Counter : 9