دیہی ترقیات کی وزارت
آتم نِربھر بھارت کی طرف ایک تاریخی قدم : ایم پی کے ودیشا پارلیمانی حلقہ کے اومریا میں 1,800 کروڑروپے مالیت کے ‘برہما – بی ای ایم ایل ریل مینوفیکچرنگ ہب’ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ‘سودیشی کو اپنانے’ کا عہد کیا
‘‘اگر 1.44 بلین ہندوستانی سودیشی کو اپنانا شروع کر دیں، تو ہماری معیشت مضبوط ہو گی – یہی ملک کے لئے جینا ہے’’: جناب شیوراج سنگھ
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان دنیا میں اپنی بات کو مضبوطی سے پیش کرتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر سودیشی کو اپنائیں - جناب شیوراج سنگھ
Posted On:
10 AUG 2025 7:14PM by PIB Delhi
ملک کی خود انحصاری کی طرف ایک نئی شروعات کرتے ہوئے، 1800 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیے جانے والے برہما-بی ای ایم ایل ریل مینوفیکچرنگ ہب کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج ودیشا پارلیمانی حلقہ کی بھوجپور اسمبلی کے تحت عبیداللہ گنج کے عمریہ گاؤں میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، علاقائی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور بہت سے معززین موجود تھے، جب کہ ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو نے عملی طور پر شمولیت اختیار کی۔ اس جدید پلانٹ میں وندے بھارت جیسے ریل اور میٹرو کوچز کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، اسمبلی اور ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ دفاعی مصنوعات کے لیے عالمی معیار کی سہولیات موجود ہوں گی۔


‘‘سودیشی اپناؤ’’ کا عہد ،جناب شیور راج سنگھ چوہان کی اپیل

پروگرام میں، دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے "سودیشی کو اپنانے" کا عہد لیا۔ انہوں نے کہا، "ہم جو کچھ بھی گھر لاتے ہیں - کھانا، کپڑے، تیل، شیمپو، کاسمیٹکس - اب اگر ہم کوئی بھی سامان خریدیں گے تو صرف وہی خریدیں گے جو ہمارے ملک میں بنی ہیں۔ اگر 144 کروڑ ہندوستانیوں کا ملک سودیشی کو اپنانا شروع کردے تو ہماری معیشت مضبوط ہو جائے گی۔ یہ ملک کے لیے جینا ہے۔" اس کے ساتھ ہی جناب چوہان نے آتم نربھر بھارت کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی کال کو دہرایا کہ ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانا ہے اور اس کے لیے سب کو سودیشی کو اپنانا ہوگا۔ شری شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، "ہر کوئی اپنے لیے جیتا ہے، لیکن جو ملک کے لیے جیتا ہے وہی سچا شہری ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں ہندوستان نے دنیا کے سامنے اپنی بات کو مضبوطی سے پیش کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر سودیشی کو اپنائیں"۔

کسانوں کے مفادات سب سے اہم ہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں - جناب شیوراج سنگھ
جناب شیوراج سنگھ نے خاص طور پر کسانوں کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایسا کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہوگا جس سے کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہے ذاتی طور پر قیمت ادا کرنی پڑے، کسانوں، ماہی گیروں، مویشی پالنے والوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، بڑے ممالک کے ساتھ معاہدے بھی ملکی مفاد میں ہوں گے’۔
علاقائی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع

عمریا اور آس پاس کے صنعتی علاقے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے، شیوراج سنگھ نے فخر کا اظہار کیا کہ منڈی دیپ صنعتی علاقے میں 752 یونٹ کام کر رہے ہیں اور تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کی برآمدات ہوتی ہیں۔ اب اس ریل مینوفیکچرنگ ہب کے قیام کے بعد خطے کی اقتصادی رفتار میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے 5 ہزار سے زیادہ مواقع میسر ہوں گے، اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بھی فروغ ملے گا۔ جناب شیوراج سنگھ جذباتی ہو گئے اور کہا، ‘‘بچپن سے، میں نے اس علاقے میں پیدل اور سائیکل پر سفر کیا ہے، آج جو تحفہ ملا ہے، اس سے یہ خطہ تیزی سے ترقی کرے گا۔’’شری شیوراج سنگھ نے بھومی پوجن کو صرف ایک صنعتی منصوبے کا آغاز نہیں بلکہ قومی مفاد، مقامی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگم قرار دیا۔

************
ش ح۔ ام ۔ م ر
(U:4470
(Release ID: 2154920)