عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اے آر پی جی نے قومی ایوارڈس برائے ای-حکمرانی 2026 کے لیے اسکیم کی مشتہری کی
23ویں قومی ایوارڈس برائے ای-حکمرانی (این اے ای جی) سے متعلق اس اسکیم کا مقصد 16 ایوارڈس کے توسط سے سات زمروں کے تحت ای-حکمرانی کی پہل قدمیوں کے نفاذ میں عمدگی کو فروغ دینا ہے
قومی ایوارڈس برائے ای-حکمرانی 2026 کے لیے نامزدگیاں 7 زمروں کے تحت داخل کی جاسکتی ہیں، یہ زمرے ہیں: (1) ڈیجیٹل تغیر کے لیے تکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ ری-انجینئرنگ کے لیے سرکاری ضابطہ (2) شہریوں پر مرتکز خدمات بہم رسانی کے لیے اے آئی اور دیگر نئی تکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعہ اختراع (3) سائبر سلامتی میں بہترین ای- حکمرانی سے متعلق طور طریقے/ اختراع، (4) ای-حکمرانی میں ضلعی سطح کی پہل قدمیاں، (5) خدمات بہم رسانی کو مضبوط تر/ وسیع تر بنانے کے لیے گرام پنچایتوں یا مساوی روایتی مقامی اداروں کے ذریعہ کی گئیں زمینی سطح کی پہل قدمیاں(6)ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ اضلاع کے ذریعہ قومی ایوارڈ یافتہ اور مشن موڈ ای-حکمرانی سے متعلق پروجیکٹوں کی نقل اور پیمانہ کاری ، اور (7) مرکزی وزارتوں / ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں میں اعداد و شمار کے تجزیوں کے استعمال کے ذریعہ ڈیجیٹل تغیر
نامزدگیاں یکم ستمبر 2025 سے www.nceg.gov.in پر آن لائن داخل کیے جا سکتے ہیں
تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع، گرام پنچایتوں، اسٹارٹ اپس/ تعلیمی شعبے/ تحقیق و ترقی سے متعلق تنظیموں کو قومی ای- حکمرانی ایوارڈس اسکیم 2026 میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے
Posted On:
09 AUG 2025 12:17PM by PIB Delhi
ڈی اے آر پی جی نے 23ویں قومی ایوارڈس برائے ای-حکمرانی (این اے ای جی) 2026 کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ قومی ایوارڈس برائے ای-حکمرانی کےلیے نامزدگیاں یکم ستمبر 2025 سے ویب پورٹل(http://www.nceg.gov.in ) پر داخل کی جا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی حتمی تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہوگی۔
ای –حکمرانی کے لیے قومی ایوارڈز ہر سال ای گورننس کے اقدامات کو نافذ کرنے میں بہترین کارکردگی کے اعزاز اور حوصلہ افزائی کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز اہم کامیابیوں کو تسلیم کرنے، موثر طریقوں کے اشتراک کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل گورننس میں اختراعات کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
قومی ایوارڈس برائے ای- حکمرانی کے لیے نامزدگیاں 7 زمروں کے تحت جمع کرائی جا سکتی ہیں:
(1) ڈیجیٹل تغیر کے لیے تکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ ری-انجینئرنگ کے لیے سرکاری ضابطہ
(2) شہریوں پر مرتکز خدمات بہم رسانی کے لیے اے آئی اور دیگر نئی تکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعہ اختراع
(3) سائبر سلامتی میں بہترین ای- حکمرانی سے متعلق طور طریقے/ اختراع
(4) ای-حکمرانی میں ضلعی سطح کی پہل قدمیاں
(5) خدمات بہم رسانی کو مضبوط تر/ وسیع تر بنانے کے لیے گرام پنچایتوں یا مساوی روایتی مقامی اداروں کے ذریعہ کی گئیں زمینی سطح کی پہل قدمیاں
(6)ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ اضلاع کے ذریعہ قومی ایوارڈ یافتہ اور مشن موڈ ای-حکمرانی سے متعلق پروجیکٹوں کی نقل اور پیمانہ کاری
(7) مرکزی وزارتوں / ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں میں اعداد و شمار کے تجزیوں کے استعمال کے ذریعہ ڈیجیٹل تغیر
غور کی مدت کا تقاضہ ہے کہ پروجیکٹ کی لانچ کی تاریخ 01.07.2023 اور 30.06.2025 کے درمیان ہو۔ مزید برآں، این اے ای جی 2026 کے تحت درج تمام سات زمروں کے لیے 01.08.2025 تک پروجیکٹ کو مکمل طور پر شروع اور آپریشنل ہونا چاہیے۔
این اے ای جی ایوارڈز 2026 میں (i) ایک ٹرافی، (ii) ایک سرٹیفکیٹ، اور (iii) ہر طلائی ایوارڈ یافتہ کے لیے 10 لاکھ روپے اور ہر نقرئی ایوارڈ یافتہ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مراعات شامل ہوں گے۔ یہ ترغیب متعلقہ ضلع/تنظیم کو پروجیکٹ یا پروگرام کے نفاذ میں استعمال کرنے یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے فرق کو پر کرنے کے لیے دی جائے گی۔ این اے ای جی 2026 کے تحت مجموعی طور پر 16 ایوارڈز دیئے جائیں گے، جن میں 10 طلائی ایوارڈز اور 6 نقرئی ایوارڈز شامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4439
(Release ID: 2154608)