صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) کے تحت کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے کیے گئے اقدامات
آر اے این کے وزیر صحت کے کینسر مریض فنڈ کے تحت کینسر کے نادار مریضوں کے لیے 15 لاکھ روپے تک کی مدد کی جاتی ہے
سرکاری ہسپتال مربوط آن لائن اور آف لائن نظاموں کے توسط سے آر اے این مالی مدد کی درخواستوں کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں
کینسر کے علاج کے لیے علاقائی کینسر مراکز، ٹرشری کیئر کینسر سینٹر، کینسر کے ریاستی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں میں مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے
Posted On:
08 AUG 2025 4:49PM by PIB Delhi
راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) کی سرپرست اسکیم کے وزیر صحت کے کینسر مریض فنڈ (ایچ ایم سی پی ایف) عنصر کے تحت کینسر سے متاثر نادار مریضوں کے علاج کے لیے 15 لاکھ روپے تک کی یک مشت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں(آف لائن موڈ) اور ان نادار مریضوں کے علاج کے لیے بھی جو ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق ہیں جن قومی خوراک سلامتی ایکٹ (این ایف ایس اے) ڈیٹا کو قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) کے آئی ٹی پلیٹ فارم (آن لائن موڈ) پر مربوط کیا گیا ہے۔
مریض آر اے این کی سرپرست اسکیم کے تحت مالی امداد کے لیے آف لائن یا آن لائن درخواست گزار سکتے ہیں۔ جن ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا این ایف ایس اے ڈیٹا قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) کے آئی ٹی پلیٹ فارم پر مربوط نہیں ہے، وہاں کے مریض کسی بھی سرکاری ہسپتال کے توسط سے آف لائن درخواست گزار سکتے ہیں۔آن لائن موڈ (این ایچ اے کے آئی ٹی پلیٹ فارم پر مربوط ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ) کے لیے، سرکاری ہسپتال مستحق مریض کی آر اے این آئی ڈی تیار کرتا ہے اور اس کے بعد ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) کے توسط سے درخواست پر آگے کی کارروائی کی جاتی ہے۔ منظوری کے بعد، مریض کے لیے رقم کی تخصیص کے لیے بینک کو تصدیق کا پیغام ارسال کیا جاتا ہے اور علاج شروع ہو جاتا ہے۔ جن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں قومی خوراک سلامتی ایکٹ (این ایف ایس اے) ڈیٹا قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) کے آئی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ہے، وہاں کے انتودیہ مستفیدین، ساتھ ہی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ام – جے اے وائی) کے مستفیدین، جن پ اے بی پی ایم- جے اے وائی کے تحت احاطہ نہیں کیا گییا ہے، وہ آن لائن موڈ کے توسط سے راشٹریہ آروگیہ ندھی (آر اے این) کی سرپرست اسکیم کے تحت مستفید ہونے کے حقدار ہیں۔
مستحق مریضوں کے لیے مالی امداد علاج کرنے والے ہسپتالوں/ اداروں کو جاری کی جاتی ہے۔ چونکہ فنڈز آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں میں کیس بہ کیس کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں، اس لیے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حساب سے ڈیٹا مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ آر اے این کی سرپرست اسکیم کے تحت 27.06 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی، جس میں 2024-25 میں ایچ ایم سی پی ایف کا ایک جزو شامل ہے۔ 2025-2026 (16.07.2025 تک) مذکورہ اسکیم کے ذریعے کل 134 غریب مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے جس پر 9.14 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔
آف لائن درخواستیں تجویز کردہ پروفارمے میں، علاج کرنے والے ڈاکٹر کے دستخط شدہ اور سرکاری ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے جوابی دستخط کے ساتھ، آر اے این کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے لیے خاندان کے انکم سرٹیفکیٹ اور راشن کارڈ کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے۔ آن لائن موڈ کے ذریعے درخواستوں کی کارروائی کے لیے انتودیہ ان یوجنا (اے اے وائی) راشن کارڈ اور آدھار کارڈ کی ضرورت ہے۔ آر اے این کے تحت مقدمات کے عمل میں کارروائی کے مختلف مراحل شامل ہوتے ہیں، یعنی درخواست کی جانچ پڑتال، انتظامی اور مالیاتی منظوریوں کے لیے معاملہ کو ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے رکھنا۔
علاقائی کینسر مراکز(آر سی سی)/ٹرشری کیئر کینسر سینٹرس (ٹی سی سی سی)، اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئی) اور کینسر کے علاج کی سہولیات والے دیگر سرکاری اسپتالوں/انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کے علاج کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
راشٹریہ آروگیہ ندھی کی سرپرست اسکیم سے متعلق مزید معلومات اس لنک https://mohfw.gov.in/?q=en/Major-Programmes/poor-patients-financial-support پر جاکر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ جانکاری دی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4399
(Release ID: 2154390)