صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
قومی صحت مشن ،صحت کے نظام کو مضبوط بنانے ، آر ایم این سی ایچ پلس اے اور بیماریوں پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دیہی اور شہری مشنوں کے ذریعے مساوی ، سستی ، معیاری حفظان صحت تک ہمہ گیر رسائی کو یقینی بناتا ہے
تیس جون 2025 تک ، دیہی اور شہری ہندوستان میں 12 سروس پیکجوں کے تحت مفت میں، جامع بنیادی حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ذیلی صحت مراکز اور بنیادی صحت مراکز کو جدید تر بناکر 1,77,906 آیوشمان آروگیہ مندروں کو فعال کیا گیا ہے
کل 64, 180 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ (26-2021) پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کا مقصد پورے ہندوستان میں اے اے ایم ، بی پی ایچ یو ، آئی پی ایچ ایل اور سی سی بی کی ترقی کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے اور وبائی مرض کی روک تھام کی تیاریوں کو فروغ دینا ہے
اے بی پی ایم-جے اے وائی 12 کروڑ پسماندہ خاندان کو سالانہ 5 لاکھ روپے کا صحت کوریج فراہم کرتا ہے اور اکتوبر 2024 سے ، سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر ، وے وندنا کارڈ کے ذریعے 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو فوائد فراہم کرتا ہے
دوہزار اکیس میں شروع کیا گیا، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن الیکٹرا
Posted On:
08 AUG 2025 4:51PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے تمام شہریوں کو قابل رسائی اور سستی حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ملک میں صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔
قومی صحت مشن (این ایچ ایم) میں مساوی ، سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک عالمگیر رسائی کے حصول کا تصور کیا گیا ہے، جو لوگوں کی ضروریات کے لیے جوابدہ اور ذمہ دار ہیں ۔ قومی صحت مشن اپنے دو ذیلی مشنوں ، قومی دیہی صحت مشن (این آر ایچ ایم) اور قومی شہری صحت مشن (این یو ایچ ایم) پر مشتمل ہے ۔ پروگرام کے اہم اجزاء میں دیہی اور شہری علاقوں میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ، تولیدی- زچگی- نوزائیدہ- بچوں اور نوعمروں کی صحت (آر ایم این سی ایچ پلس اے) صحت کے نظام کو مضبوط کرنا ، اور متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام شامل ہیں ۔
فروری 2018 میں ، حکومت ہند نے دسمبر 2022 تک ملک بھر میں 1,50,000 آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) سابقہ آیوشمان بھارت صحت و معالجہ مرکز (اے بی-ایچ ڈبلیو سی) کے قیام کا اعلان کیا ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں موجودہ ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سی) اور بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سی) کو تبدیل کرکے ، خدمات کے مکمل 12 پیکج کے ساتھ جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی وسیع رینج فراہم کرنے کے لیے 30 جون 2025 تک کل 1,77,906 آیوشمان آروگیہ مندر قائم اور فعال کیے گئے ہیں،جن میں احتیاطی ، علاج معالجہ ، صحت اور تندرستی کی خدمات شامل ہیں، جو ہمہ گیر ، مفت اور کمیونٹی کے بے حد قریب ہیں ۔
پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) ہے، جس میں کچھ مرکزی سیکٹر کے اجزاء (سی ایس) ہیں جن کی لاگت 100 کروڑ روپے ہے ۔ اسکیم کی مدت (22-2021سے 26-2025) کے لئے 64180 کروڑ روپے پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت اقدامات موجودہ اور مستقبل کی وبائی امراض/ آفات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے صحت کے نظام کو تیار کرنے کے لیے تمام سطح – بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی صحت دیکھ بھال کے تسلسل میں صحت کے نظام اور اداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں ۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی سال 2021 سے 2026 کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔ ضلعی سطح پر 10609 عمارت سے مبرا اے اے ایم ، 5456 شہری اے اے ایم ، 2151 بلاک عوامی صحت یونٹس (بی پی ایچ یو) ، 744 مربوط عوامی صحت لیبز (آئی پی ایچ ایل) اور 621 انتہائی نگہداشت والے بلاکس (سی سی بی) کی تعمیر/ مضبوطی کے لیے 33,081.82 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے، جس میں 12 کروڑ خاندان کو ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتالوں میں علاج معالجہ کی خاطر داخل کرنے کے لئے ہر سال فی خاندان 5 لاکھ روپے کا صحت کوریج فراہم کیا جاتا ہے۔ اس میں ہندوستان کی آبادی کے 40 فیصد معاشی طور پر کمزور افراد شامل ہیں ۔ 29 اکتوبر 2024 کی تاریخ کو ، اس اسکیم کو 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 6 کروڑ بزرگ شہریوں ، جو 4.5 کروڑ خاندان کی نمائندگی کرتے ہیں ، کو بھی ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر ، وے وندنا کارڈ کے ذریعے شامل کرنے کے لیے مزید توسیع دی گئی ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے مختلف ڈیجیٹل اقدامات شروع کیے ہیں ۔ ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) ان بڑے اقدامات میں سے ایک ہے ۔ اے بی ڈی ایم کا مقصد ایک آن لائن پلیٹ فارم بنانا ہے جو صحت کےایکو نظام کے اندر صحت کے اعداد و شمار کی باہمی تعاون کو قابل بناتا ہے ۔ اس مشن کا مقصد ہر شہری کا الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) بنانا ہے ۔ اے بی ڈی ایم ملک کے مربوط ڈیجیٹل صحت کے بنیادی ڈھانچے کی حمایت کے لیے ضروری ریڑھ کی ہڈی تیار کرنے کا تصور کرتا ہے ۔ مشن کے بنیادی اجزاء میں شہریوں کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے)، صحت سے متعلق پیشہ وارانہ رجسٹری (ایچ پی آر) صحت سہولتی مراکز کی رجسٹری (ایچ ایف آر) اور اے بی ایچ اے ایپلی کیشن شامل ہیں ۔ اے بی ڈی ایم کے ذریعہ تیار کردہ ڈیجیٹل صحت کا ایکو نظام بنیادی ، ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتالوں میں صحت کی دیکھ بھال کے تسلسل کو ہموار طریقے سے تعاون کرتا ہے ۔
پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کا مقصد تیسرے درجے کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی سستی خدمات کی دستیابی میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنا اور ملک میں معیاری طبی تعلیم کے لیے سہولیات کو بڑھانا ہے ۔ اس اسکیم کے دو اجزاء ہیں ، یعنی (1) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا قیام (2) موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں / اداروں (جی ایم سی آئی) کی جدید کاری ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 22 نئے ایمس کے قیام اور جی ایم سی آئی کی جدید کاری کے 75 پروجیکٹوں کو مختلف مراحل میں منظوری دی جا چکی ہے ۔
حکومت نے میڈیکل کالجوں ، انڈر گریجویٹ (یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔ 2014 سے اب تک میڈیکل کالجوں کی تعداد کو387 سے بڑھا کر780 کردیا گیا ہے ؛اسی طرح انڈر گریجویٹ سیٹیں 51,348 سے بڑھ کر 1,15,900 اور پوسٹ گریجویٹ سیٹیں 31,185 سے بڑھ کر 74,306 ہو گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع۔ ق ر)
U. No.4389
(Release ID: 2154324)