خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
راشن گھر لے جانے کے لیے رجسٹرڈ 75.12 فیصد اہل مستفیدین کے لیے چہرے کی شناخت اور ای-کے وائی سی کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2025 2:52PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 15 ویں مالیاتی کمیشن کے تحت ، غذائی قلت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آنگن واڑی خدمات ، پوشن ابھیان اور نوعمر لڑکیوں (امنگوں والے اضلاع اور شمال مشرقی خطے میں 14سے18 سال کی عمر) کے لیے اسکیم جیسے مختلف اجزاء کو مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (مشن پوشن 2.0) کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔ یہ ایک مرکزی امداد یافتہ مشن ہے ، جہاں مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر عائد ہوتی ہے ۔ یہ مشن ایک ہمہ گیر خود سے منتخب کرنے کی وسیع اسکیم ہے ،جس میں کسی بھی مستفید کے لیے خدمات رجسٹر کرنے اور وصول کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔
اس مشن کے تحت بچوں (6 ماہ سے 6 سال) حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماؤں اور نوعمر لڑکیوں کو اضافی غذائیت فراہم کی جاتی ہے ، اضافی غذائیت خوراک کی یقینی فراہمی کے قومی ایکٹ کے شیڈول-II میں موجود غذائیت کے اصولوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہے ۔ ان اصولوں پر جنوری 2023 میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔ پرانے اصول بڑے پیمانے پر کیلوری کے لیے مخصوص تھے ؛ تاہم ، نظر ثانی شدہ اصول ، مختلف قسم کی خوراک کے اصولوں پر مبنی اضافی غذائیت کی مقدار اور معیار دونوں کے لحاظ سے زیادہ جامع اور متوازن ہیں، جو معیاری پروٹین ، صحت مند چربی اور مائکرو نیوٹریئنٹس فراہم کرتے ہیں ۔
مستفیدین کے چہرے کی شناخت کا نظام (ایف آر ایس) ماڈیول ابتدائی طور پر اگست 2024 کے مہینے میں ایک آزمائشی پروجیکٹ کے طور پر نافذ کیا گیا تھا ۔ اسے دسمبر 2024 میں پورے ہندوستان میں اختیاری بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا ۔ تب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں راشن کی تقسیم کے ذمہ دار افراد کو چہرے کی شناخت کرنے اور آدھار ڈیٹا بیس کے ساتھ مستفیدین کی تصدیق کرنے کی تربیت دی گئی ہے ۔ اسے یکم جولائی 2025 سے لاگو کیا گیا ہے، تاکہ قطار میں کھڑے آخری شخص تک جائز مستفیدین کو گھر لے جانے والے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ایف آر ایس ماڈیول کو پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ آدھار کی شناخت کے ذریعے مستفیدین کی تصدیق کے لیے ، فائدہ اٹھانے والے افراد کی زندہ تصویر لینے کے ساتھ ساتھ ای کے وائی سی کیا جاتا ہے ۔کمپیوٹر کے ذریعہ انہیں شامل کرنے کا یہ عمل پوشن ٹریکر پر مستفید کی زندگی میں ایک بار انجام دیا جاتا ہے ۔ ماہانہ بنیاد پر راشن کو گھر لے جانے کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے چہرے کی تصدیق کی جا سکتی ہے اور بار بار ای کے وائی سی کی ضرورت نہیں ہے ۔ آف لائن موڈ فیچر کو کم ڈیجیٹل کنیکٹوٹی والے علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ چہرے کی شناخت کے فیچر کو غیر اسمارٹ فونز کے لیے بھی ہم آہنگ بنایا گیا ہے ۔ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بال آدھار میں کوئی بائیو میٹرک ڈیٹا نہیں ہوتا ہے ، اس لیے 6 سال تک کے بچوں کے لیے ماں/ والد/ سرپرست کا ایف آر ایس کیا جا رہا ہے نہ کہ بچے کا ۔
5 اگست 2025 تک ، راشن گھر لے جانے (ٹی ایچ آر) کے لیے رجسٹرڈ 4.91 کروڑ اہل مستفیدین میں سے 3.69 کروڑ ٹی ایچ آر مستفیدین کے چہرے کی شناخت اور ای-کے وائی سی کا عمل ،جو کہ تقریبا 75.12 فیصد ہے ، پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔
نیشنل ای- گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) ریاستی رابطہ کاروں کے ذریعے تربیت اور تعاون سے متعلق باقاعدہ سیشن منعقد کیے گئے ہیں ۔ مزید برآں ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، حکومت ہند کے عہدیداروں کی جانب سے فیلڈ وزٹ اور تکنیکی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے ازالے کے لیے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگیں بھی کی گئی ہیں ۔
نظام میں ڈیٹا کے تحفظ کے مختلف تحفظات موجود ہیں ۔ ان میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے:
- مستفیدین کا ڈیٹا ، جو اکٹھا کیا جاتا ہے ، ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق تمام موجودہ ضابطوں کے تابع ہے ، جو مقصد کی حد ، باخبر رضامندی اور رسائی کی پابندیوں کو لازمی قرار دیتا ہے ۔
- چہرے کی تصدیق سے متعلق تمام درخواستوں اور ردعمل کو نقل و حمل کے دوران خفیہ رکھا جاتا ہے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ڈیٹا کو مداخلت یا چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رکھا جائے ۔ سسٹم پر کوئی تصویر یا ڈیٹا مستقل طور پر محفوظ نہیں کیا جاتا ہے ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر ، آنگن واڑی کارکن کے درخواست پر لاگ آؤٹ ہونے پر تمام کیش یا عارضی ڈیٹا خود بخود مٹا دیا جاتا ہے ۔
- نجی ڈیٹا عوامی طور پر قابل رسائی نہیں ہے ۔ یہ صرف تصدیق کے مقاصد کے لئے مجاز اہلکاروں کے لئے دستیاب ہے ۔
- پوشن ٹریکر ایپلی کیشن عام طور پر آنگن واڑی کارکن استعمال کرتے ہیں اور یہ عوام یا کسی غیر مجاز فریق کے لیے کھلی نہیں ہے ۔ غلط استعمال کو روکنے کے لیے رسائی کردار پر مبنی ، لاگ ان اور نگرانی کی جاتی ہے ۔
- مزید برآں ، ایپلی کیشن کا اندرونی ڈیٹا بیس خفیہ شدہ ہے ، جو ایپ کے دائرے سے باہر حساس معلومات تک رسائی کو روکتا ہے ۔
- چہرے کی تصاویر کو ایپ کے اندر انکوڈ شدہ شکل میں ہینڈل کیا جاتا ہے ، تاکہ محفوظ پروسیسنگ اور ٹرانسمیشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع۔ ق ر)
U. No.4365
(ریلیز آئی ڈی: 2154124)
وزیٹر کاؤنٹر : 15