وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مقامی زبان کوفروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 07 AUG 2025 4:17PM by PIB Delhi

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومتِ ہند ملک کی مقامی زبانوں اور ثقافتی ورثے کے فروغ و تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ساہتیہ اکادمی، جو وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، 24 زبانوں میں بھارتی ادب کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ اکادمی نہ صرف تسلیم شدہ زبانوں بلکہ خاص طور پر غیر تسلیم شدہ اور قبائلی زبانوں کے تحفظ و فروغ کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

بھارت کی غیر تسلیم شدہ اور قبائلی زبانوں کے تحفظ و فروغ کے لیے، ساہتیہ اکادمی ان زبانوں کے مصنفین، دانشوران اور محققین کو “بھاشا سمان” سے نوازتی ہے۔

اکادمی ہر سال 9 اگست کودنیا بھرکے مقامی لوگوں کا بین الاقوامی دن مناتی ہے اور اس موقع پر آل انڈیا قبائلی مصنفین کی کانفرنس منعقد کرتی ہے۔ غیرتحریری اورقبائلی ادب کے مزید تحفظ و فروغ کے لیے اس نے اگرتلہ اور دہلی میں اس کے لئے وقف مراکز قائم کیے ہیں۔ ‘یو این ایم ای ایس ایچ اے– بین الاقوامی ادبی میلے کاپہلا ایڈیشن (شملہ، 16 تا 18 جون 2022) میں تقریباً 30 سے 35 قبائلی مصنفین نے 25 سے زائد قبائلی زبانوں کی نمائندگی کی۔ دوسرا ایڈیشن (بھوپال، 3 تا 6 اگست 2023)، جس کا افتتاح صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کیا، میں بھارت اور بیرونِ ملک سے 575 سے زیادہ مصنفین نے شرکت کی، 85 ادبی پروگراموں میں حصہ لیا اور تقریباً 103 زبانوں کی نمائندگی کی۔

حکومتِ ہند ریاستی سطح کے اداروں کے ساتھ مل کر مقامی زبانوں اور ادب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ ساہتیہ اکادمی، جو بھارت کا ممتاز ادبی ادارہ ہے، ریاستی اکادمیوں، یونیورسٹیز اور تسلیم شدہ ادبی تنظیموں کے ساتھ شراکت میں باقاعدگی سے علاقائی پروگرام، سیمینار اور ورکشاپس منعقد کرتی ہے تاکہ تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ دونوں قسم کی بھارتی زبانوں کی ترقی اور فروغ کو ممکن بنایا جا سکے۔

************

ش ح ۔ م ش ۔ ف ر

U-4347


(Release ID: 2154014)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil