قانون اور انصاف کی وزارت
نوٹری پورٹل اور ڈیجیٹل لیگل ماڈرنائزیشن
Posted On:
07 AUG 2025 3:17PM by PIB Delhi
حکومت نے نوٹری پورٹل متعارف کرایا ہے، جو نوٹریز ایکٹ 1952 اور نوٹریز رولز 1956 سے متعلق امور کے لیے آن لائن خدمات فراہم کرنے والا ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے۔ نوٹری پورٹل کا مقصد مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نوٹریز اور حکومتِ ہند کے درمیان ایک آن لائن رابطہ مہیا کرنا ہے، تاکہ نوٹری کی حیثیت سے تقرری کے لیے درخواستوں کا اندراج،نوٹریز کے طور پر تقرری کے لئے اہلیت کی تصدیق، نوٹری کے طور پر پریکٹس کا ڈیجیٹلی دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جاری کرنا،پریکٹس سرٹیفکیٹ کی تجدید،پریکٹس ایریا کی تبدیلی،سالانہ آمدنی کی تفصیل جمع کروانا وغیرہ جیسی مختلف خدمات فراہم کی جا سکیں۔نوٹری پورٹل چہرے کی شناخت کے بغیر، بغیر کاغذی کارروائی، شفاف اور مؤثر نظام فراہم کرتا ہے۔ فی الوقت، اس پورٹل پر دستاویزات اور اہلیت کی تصدیق اور نو منتخب نوٹریز کو ڈیجیٹل دستخط شدہ پریکٹس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سہولت سے متعلق ماڈیول فعال ہے۔
مؤرخہ 31.07.2025 تک، مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹری پورٹل کے ذریعے مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے نو منتخب نوٹریز کو 34,900 سے زائد ڈیجیٹل دستخط شدہ پریکٹس سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے وزارت قانون و انصاف اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ک ح
U. No-4281
(Release ID: 2153625)