ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم کے کام کودوبارہ بحال کرنے کے اقدامات
Posted On:
05 AUG 2025 4:33PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت (ایم او ٹی) ، حکومتِ ہند اور مختلف ریاستی حکومتیں ہاتھ سے بنے کپڑوں کے فروغ اور بنکروں کی فلاح و بہبود کے لیے مالی اور ادارہ جاتی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی وزارت اڈیشہ کے ضلع کٹک سمیت ملک بھر میں ہینڈلوم بنکروں کی فلاح وبہبود اور ہاتھ سے بنے کپڑوں کو فروغ دینے کے لیے مرکزی سطح کی دو اہم اسکیمیں (i) نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور (ii) خام مال کی فراہمی سے متعلق اسکیم (آر ایم ایس ایس) نافذ کر رہی ہے۔ان اسکیموں کے تحت، اہل ہینڈلوم ایجنسیوں/بنکروں کو ، خام مال کی خریداری،جدید لومز اور آلات کی فراہمی،سولر لائٹنگ یونٹس،ورک شیڈ کی تعمیر،ہنرمندی ، مصنوعات و ڈیزائن کی ترقی، تکنیکی و مشترکہ انفراسٹرکچر، مارکیٹنگ، ویورز مدرا اسکیم کے تحت کم شرح سود پر قرضے،سماجی تحفظ،مالی دشواریوں کے دوران ایوارڈ یافتہ بنکروں کو مالی ادائیگی وغیرہ سمیت دیگر امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اسکیمیں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔
ضلع کٹک سمیت اڈیشہ میں ان اسکیموں کے اثرات درج ذیل ہیں:
(i) نیشنل ہینڈلوم ڈویلپمنٹ پروگرام (15-2014سے 26-2025تک 30.06.2025 کی تاریخ تک)
نمبر شمار
|
اقدامات
|
اوڈیشہ
|
کٹک
|
1
|
کلسٹرز کی تعداد
|
35
|
03
|
2
|
ازسرنو ہنرمندی میں اضافہ سے متعلق ٹریننگ سے مستفید ہونے والوں کی تعداد
|
5,780
|
236
|
3
|
سمرتھ کے تحت اسکل اپ گریڈیشن ٹریننگ پروگرام کی تعداد
|
51
|
09
|
4
|
سمرتھ کے تحت اندراج شدہ ٹرینیز کی تعداد
|
1,349
|
250
|
5
|
ہتھکرگھا سموردھن سہایتا(ایچ ایس ایس )
|
6,548
|
565
|
6۔
|
لائٹنگ یونٹس
|
1,151
|
266
|
7۔
|
ورکشیڈز
|
109
|
09
|
(ii) خام مال کی فراہمی سے متعلق اسکیم (آر ایم ایس ایس )
فراہم کردہ سوت کی مقدار - لاکھ کلوگرام میں ،
سال
|
اوڈیشہ
|
کٹک
|
مقدار
|
مقدار
|
26-2025 (31-07-2025 تک)
|
1.495
|
0.101
|
2024-25
|
4.644
|
0.277
|
2023-24
|
4.254
|
0.260
|
2022-23
|
2.937
|
0.191
|
20-2019کے دوران، ہینڈلوم اسکیموں کے آزاد تیسرے فریق کے ذریعہ اثر کی تشخیص کا مطالعہ کیا گیا۔ تشخیصی رپورٹس کے مطابق، اسکیموں نے ہینڈلوم سیکٹر کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور ہینڈلوم بنکروں کی اوسط آمدنی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی
****************
(ش ح ۔ع ح ۔ت ا(
U.No.4284
(Release ID: 2153624)