مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونیکیشن کمرشیل کمیونیکیشن کنزیومر پریفرنس ریگولیشن 2018غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات یا اسپیم سے متعلق ہے
Posted On:
07 AUG 2025 3:21PM by PIB Delhi
بھارت کے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی ) کے ضوابط، یعنی ٹیلی کمیونی کیشن کمرشیل کمیونی کیشن کنزیومرز پریفرنس ریگولیشن، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018)، کا تعلق غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی ) یا اسپیم سے ہے۔ٹی سی سی سی پی آر-2018 میں اس کے لیے دفعات ہیں:
۱۔تجارتی پیغامات کے لیے ترجیحات کی رجسٹریشن، جہاں ٹیلی کام صارف تمام تجارتی پیغامات کو روکنے کا انتخاب کر سکتا ہے یا ترجیحی زمروں کے مطابق مخصوص تجارتی پیغامات کو روکنے کا انتخاب کر سکتا ہے، اور غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی) بھیجنے والوں کے خلاف شکایت درج کروانا موبائل ایپ، شارٹ کوڈ 1909 پر ایس ایم ایس بھیج کر یا 1909 پر کال کر کے کیا جا سکتا ہے۔
۲۔ٹی سی سی سی پی آر-2018 کی خلاف ورزی پر رجسٹرڈ اداروں اور ٹیلی مارکیٹرز کو بلیک لسٹ کرنا ۔
۳۔غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹر (یو ٹی ایم) کے خلاف کارروائی، جیسے وارننگ دینا، ان کے استعمال پر حد مقرر کرنا، یا بار بار خلاف ورزی کی صورت میں ان کا کنکشن منقطع کرنا۔
۴۔غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی) پر قابو پانے میں ناکامی پر ایکسیس سروس فراہم کنندگان کے خلاف مالی جرمانے (ایف ڈی ایس) عائد کرنا۔
مزید برآں، ٹی آر اے آئی نے 12.02.2025 کو ٹی سی سی سی پی آر 2018 (TCCCPR-2018) میں ترمیم کی ہے، جس میں دیگر امور کے علاوہ درج ذیل نکات شامل ہیں:
۱۔ایک گراہک اب پہلے کی 3 دن کی وقت کی حد کے مقابلے میں اسپیم موصول ہونے کے 7 دن کے اندر یو سی سی کے بارے میں شکایت کر سکتا ہے ۔
۲۔غیر رجسٹرڈ بھیجنے والوں کی طرف سے غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی) کے خلاف ایکسیس فراہم کنندگان کے لیے کارروائی کرنے کی مدت 30 دن سے کم کر کے 5 دن کر دی گئی ہے۔
۳۔غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی) بھیجنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے خلاف کارروائی کے معیار کو نظر ثانی کرکے مزید سخت بنایا گیا ہے۔
ٹی سی سی سی پی آر2018 کے ضوابط ہر ایکسیس سروس فراہم کنندہ کو صارفین میں آگاہی بڑھانے کے لیے کام کرنے کا پابند کرتے ہیں، جن میں دیگر امور کے علاوہ درج ذیل شامل ہیں:
۱۔ ترجیحات کی رجسٹریشن، رضامندی کا اندراج اور منسوخی کے طریقہ کار۔
۲۔ شکایات درج کروانا، معلومات فراہم کرنا یا غیر مطلوبہ تجارتی پیغامات (یو سی سی) کی رپورٹنگ۔
۳۔ صارفین کو مطلع کرنا کہ وہ یو سی سی میں ملوث نہ ہوں اور خلاف ورزی کی صورت میں ٹیلی کام وسائل کی منقطع کرنے جیسی کارروائی کی جائے گی۔
یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ع ر)
U. No.4288
(Release ID: 2153617)