خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم کے ایس وائی کے تحت گیارہ  سوسے زائد پروجیکٹ مکمل، بھارت  میں 34 لاکھ کسانوں کو پہنچا فائدہ

Posted On: 07 AUG 2025 2:49PM by PIB Delhi

وزارت خوراک ڈبہ بندی نے جون 2025 تک پی ایم کے ایس وائی کے تحت 1,601 منصوبوں کی منظوری کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو  فروغ دیا

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) سنٹرل سیکٹر امبریلا اسکیم ‘‘پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)’’ نافذ کر رہی ہے ۔   نفاذ اور نتائج کے لحاظ سے پی ایم کے ایس وائی اسکیم کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ضمیمہ میں دی گئی ہے ۔

پی ایم کے ایس وائی اسکیم کا مقصد ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی مجموعی ترقی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت، مالی معاونت گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں اہل تنظیموں/اداروں/کاروباریوں کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کے انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے کام کر سکیں، جس میں جدید انفراسٹرکچر کی تخلیق شامل ہے جس کے ذریعے فارم گیٹ سے ریٹیل آؤٹ لیٹ تک موثر سپلائی چین مینجمنٹ ممکن ہو، فصل کے بعد نقصان کو کم کیا جا سکے، اعلیٰ قدر کی پیداوار کی جا سکے، کسانوں کو بہتر منافع فراہم کیا جا سکے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں، ضیاع کو کم کیا جا سکے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھایا جا سکے اور پروسیس شدہ غذاؤں کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے، جس سے ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی ترقی کو زبردست تقویت ملے گی۔

پی ایم کے ایس وائی کے ذیلی منصوبوں کے تحت قائم کی گئی سہولیات خام زرعی پیداوار کی حفاظت اور پروسیسنگ میں مدد دیتی ہیں اور خام و تیار شدہ مصنوعات کی نقل و حمل کو آسان بناتی ہیں، جس سے فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی آتی ہے۔ 30 جون 2025 تک، پی ایم کے ایس وائی کے مختلف ذیلی منصوبوں کے تحت 1601 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 1133 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ملک میں کل 3,415,102 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

پی ایم کے ایس وائی کی مؤثریت کو بڑھانے کے لیے، پی ایم کے ایس وائی کے تحت مختلف اجزاء کے منصوبہ جاتی انتظامی ادارے (پی ایم اے ایس ) کی طرف سے باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے اور منصوبوں کی جسمانی مقام پر معائنہ وزارت کی طرف سے وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، اگر ضرورت پیش آئے تو وزارت متعلقہ ریاست/مرکزکے زیر انتظام حکومتوں اور ان کے اداروں سے بھی اس اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے رابطہ کرتی ہے۔

یہ معلومات فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 

ضمیمہ

 

30 جون 2025 تک، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے پی ایم کے ایس وائی اسکیم کے موجودہ نفاذ اور اس کے حاصل شدہ نتائج کی صورتحال۔

نمبر شمار

ریاست

منظور شدہ منصوبے

مکمل شدہ/عملیاتی منصوبے

منصوبے کی لاگت (کروڑ میں)

منظور شدہ امدادی گرانٹ (کروڑ میں)

پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیت پیدا شدہ
(ٹن فی سال)

روزگار پیدا ہوا

کسان مستفید ہوئے

1

انڈمان اور نکوبار

2

1

5.36

3.17

0.29

600

9552

2

آندھرا پردیش

77

39

3293.90

762.11

12.77

40888

247952

3

اروناچل پردیش

12

2

177.89

82.51

0.14

700

9589

4

آسام

06

58

1224.11

435.35

8.00

12345

32412

5

بہار

15

4

748.76

170.60

7.44

2190

28712

6

چندی گڑھ

0

0

0.00

0.00

0.00

0

0

7

چھتیس گڑھ

10

6

284.31

89.47

2.61

3335

19264

8

دادر اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

1

1

26.34

3.64

0.05

700

120

9

دہلی

21

21

31.15

10.90

0.00

296

0

10

گوا

2

2

31.33

7.71

0.06

458

54

11

گجرات

107

87

2634.63

653.99

21.27

35036

285256

12

ہریانہ

98

80

1502.18

400.26

10.41

15824

155156

13

ہماچل پردیش

44

35

730.05

298.47

3.94

12893

132587

14

جموں و کشمیر

40

30

386.92

194.32

2.00

6032

53203

15

جھارکھنڈ

2

2

3.10

0.94

0.00

37

0

16

کرناٹک

95

76

1341.77

394.75

12.17

23103

144258

17

کیرالہ

51

37

985.37

303.86

4.18

13634

53460

18

لداخ

0

0

0.00

0.00

0.00

0

0

19

لکشدیپ

0

0

0.00

0.00

0.00

0

0

20

مدھیہ پردیش

52

30

1021.26

355.66

8.34

9442

87341

21

مہاراشٹر

245

175

4764.52

1305.04

73.96

83621

643393

22

منی پور

8

5

117.29

59.19

0.10

706

9650

23

میگھالیہ

10

6

117.08

71.92

0.12

346

55

24

میزورم

4

4

107.01

66.32

0.58

1455

19950

25

ناگالینڈ

6

2

131.34

78.90

0.35

637

9552

26

اڈیسہ

28

12

748.72

206.85

2.54

4157

39983

27

پڈوچیری

2

2

0.81

0.81

0.00

0

0

28

پنجاب

76

61

1566.31

427.07

15.14

20993

213845

29

راجستھان

55

36

1049.02

305.37

8.58

12137

138752

30

سکم

1

1

6.17

3.64

0.00

37

0

31

تمل ناڈو

145

107

1924.52

497.70

11.07

23988

342730

32

تلنگانہ

67

37

1631.34

394.44

11.01

8132

100137

33

تریپورہ

9

9

118.89

66.24

1.40

1245

564

34

اتر پردیش

97

73

1953.17

476.24

17.37

31574

214243

35

اتراکھنڈ

59

50

1057.54

476.05

11.62

55570

302447

36

مغربی بنگال

54

42

934.44

249.90

8.15

11528

120885

 

کل

1601

1133

30656.57

8853.38

255.66

433639

3415102

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ع ر)

U. No.4275


(Release ID: 2153564)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi