وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

پی سی آئی ایم اینڈ ایچ، غازی آباد میں ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ بین الاقوامی ورکشاپ کا آغاز


بھارت ہربل ادویات کے شعبے میں ریگولیٹری ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے عالمی ماہرین کی میزبانی کر رہا ہے

وید راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش نے ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ کے حفاظت، افادیت اور ضوابط سے متعلق ورکنگ گروپ میں بھارت کی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا

ڈاکٹر کم سونگچول، چیئرمین ڈبلیو ایچ او-آئی آر سی ایچ نے کہا: ہربل ادویات میں حفاظت اور کوالٹی کے معیارات کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے

Posted On: 06 AUG 2025 6:25PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے تحت، فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) نے آج غازی آباد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے انٹرنیشنل ریگولیٹری کوآپریشن فار ہر بل میڈیسن (ڈبلیو ایچ اوآئی آر سی ایچ) کے ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کی۔ ان ورکشاپ کا موضوع تھا: ”ہربل ادویات کی حفاظت اور ضوابط“ (ورکنگ گروپ 1) اور ”ہربل ادویات کی افادیت اور متعین استعمال“ (ورکنگ گروپ 3)۔ یہ تین روزہ عالمی تکنیکی ورکشاپ وزارت آیوش اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ ورکشاپ ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک اور مبصر ریاستوں سے ماہرین کو یکجا کرتے ہوئے روایتی نظامِ صحت میں ہربل ادویات کی ریگولیٹری ہم آہنگی، معیار کی یقین دہانی، اور کلینیکل افادیت جیسے اہم پہلوؤں پر غور و فکر کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزارت آیوش کے سیکریٹری، وید راجیش کوٹیچا نے آیوش نظام کی سائنسی توثیق اور عالمی قبولیت کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا: ”ورکنگ گروپ 1 اور 3 کی قیادت کرنے والے ملک کے طور پر بھارت ڈبلیو ایچ اوآئی آر سی ایچ کے پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی ریگولیٹری تعاون کو فروغ دینے میں سرگرم ہے“۔

ڈاکٹر کم سونگچول، چیئرمین ڈبلیو ایچ اوآئی آر سی ایچ اور سربراہ روایتی، تکمیلی اور انٹیگریٹو میڈیسن، ڈبلیو ایچ او نے ہربل ادویات میں حفاظت، کوالٹی اور افادیت کے معیارات کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مہمانِ اعزازی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ مونالیزا داس، جوائنٹ سیکریٹری، وزارت آیوش نے بین الاقوامی سطح پر روایتی ادویات کے معیارات ترتیب دینے میں بھارتی ریگولیٹری اور فارماکوپئیل اداروں کے کردار کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر رگھو اراکل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، وزارت آیوش نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے اور فارماکوپئیل معیارات اور شواہد پر مبنی روایتی طب کی ترقی میں بھارت کی قیادت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر رمن موہن سنگھ، ڈائریکٹر، پی سی آئی ایم اینڈ ایچ نے ڈبلیو ایچ او، ادارہ جاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مندوبین کی مشترکہ کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

یہ ورکشاپ ڈبلیو ایچ اوآئی آر سی ایچ کے تحت مختلف ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، جن میں شامل ہیں:

ای یو آر او خطہ: پولینڈ

ایس ای اے آر او خطہ: نیپال، بھوٹان

ڈبلیو پی آر او خطہ: برونائی دارالسلام، جاپان، انڈونیشیا

اے ایم آر او خطہ: کیوبا

ای ایم آر او خطہ: ایران

مبصر ریاستیں: سری لنکا، پیراگوئے

 

اس کے علاوہ، امریکہ، مصر، اور برازیل سے مندوبین ورچوئل طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

ایجنڈے میں ہربل ادویات کے معیار بندی کے تکنیکی عمل جیسے فارماکوگناسٹک، کیمیکل، اور ایلیمنٹل تجزیہ کی عملی تربیتی نشستیں شامل ہیں۔ بین الاقوامی مندوبین کو کلینیکل، تعلیمی، اور مینوفیکچرنگ طریقہ کار سے براہ راست روشناس کرانے کے لیے ممتاز آیوش اداروں کے دورے بھی منصوبہ بند ہیں۔

یہ ورکشاپ 6 سے 8 اگست 2025 تک جاری رہیں گی، جن میں ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک، ریگولیٹری اداروں، علمی و تحقیقی اداروں، اور ہربل ادویات کی صنعت کے اعلیٰ نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

*************

ش ح۔ ف ش ع

U: 4207


(Release ID: 2153399)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam