بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار ایس آئی آر  2025: تمام انتخاب کنندگان اور تمام سیاسی جماعتیں زمینی سطح پر شامل ہیں

Posted On: 06 AUG 2025 6:05PM by PIB Delhi

ای سی آئی ہندوستان کے آئین اور قانون کے مطابق بہار کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ شہریوں کو پوری طرح باخبر رکھنے کے لیے باقاعدہ پریس نوٹس اور اشتہارات جاری کیے جا رہے ہیں۔

شہری اس بات سے بھی واقف ہیں کہ آر پی  ایکٹ 1950 کے سیکشن 21(2)(اے ) اور رجسٹریشن آف الیکٹرز رولز 1960 کے رول 25 کے مطابق ہر الیکشن سے پہلے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی لازمی ہے۔ (لنک: پیرا 5، پی این 237، 30 جون)

بہار پہلی ریاست بن گئی جس نے لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے فی بوتھ ووٹرز کی تعداد 1,200 تک محدود کر دی۔ اس کے مطابق پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 77,895 سے بڑھا کر 90,712 کر دی گئی۔ (لنک: پیرا 1، پی این 260، 21 جولائی)

اسی طرح بی ایل اوز کی تعداد بھی 77,895 سے بڑھا کر 90,712 کردی گئی۔

(لنک: پوائنٹ 1، پی این 278، 1 اگست)

بہار کے ووٹروں کی مدد کے لیے رضاکاروں کی تعداد بھی 1 لاکھ سے بڑھا کر تقریباً 4 لاکھ تک کی جا رہی ہے (لنک: پیرا 5، پی این 236، 28 جون)۔

بہار کی تمام 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی تعداد میں اضافہ کیا۔ بی ایل اے  کی تعداد 1,38,680 سے 1,60,813 تک (لنک: پیرا 1بی , پی این  270, 27 جولائی)

20 جولائی کو یا اس سے پہلے مرنے والے، مستقل طور پر منتقل ہونے والے، جن کے پاس دو ووٹ ہیں اور جن سے بی ایل او کے کم از کم 3 دوروں کے بعد رابطہ نہیں کیا جا سکا ان کی فہرستیں تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے بی ایل اے  کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں۔

(Link:

1. Para 7 PN 257,17 July;

2. Para 7 PN 258,18 July;

3. Para 7 PN 259,19 July;

 

4. Para 2 PN 260,21July;

5. Para 2 PN 261,22 July;

6. Para 1 PN 265,23 July;

 

7. Para 1 PN 266,24 July;

8. Para 3 PN 269,25 July;

9. Para 6c PN 270,27 July).

 

ایس ٓئی آر  کے مطابق، بوتھ وار ڈرافٹ انتخابی فہرست یکم اگست کو شائع کی گئی تھی اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی اور اشتہار دیا گیا تھا (لنک: پیرا 1، پی این  278,1 اگست)۔ مسودہ فہرست ای سی آئی  پورٹل پر دستیاب ہے: https://voters.eci.gov.in/download

-erol?stateCode=S04

ای سی آئی روزانہ بلیٹنز کے ذریعے دعووں اور اعتراضات کی صورتحال کو باقاعدگی سے شیئر کر رہا ہے۔

(تازہ ترین بلیٹن کا لنک: بی 4/6 اگست)

****

ش ح ۔ ال

UR-4237


(Release ID: 2153291)
Read this release in: English , Hindi , Bengali