خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مئی ، 2025 ء سے تقریباً 2500 دیہی اور نیم شہری خواتین کو این سی ڈبلیو ‘یشودا اے آئی ’ خواندگی پروگرام کے تحت تربیت دی گئی
Posted On:
06 AUG 2025 4:13PM by PIB Delhi
خواتین کا قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) ، مئی 2025 ء سے ‘‘ یشودا اے آئی ’’ کے عنوان سے خواتین کے لیے اے آئی لٹریسی پروگرام چلا رہا ہے ،جس کا مقصد ملک میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھانے اور انہیں سائبر سیکورٹی ، ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سے متعلق محفوظ طریقوں کے شعبوں میں بااختیار بنانے کے لیے اے آئی لٹریسی سے آراستہ کرنا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت دیہی اور نیم شہری مقامات سے تقریبا ً 2500 خواتین کواب تک تربیت دی جا چکی ہے ،جن میں اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جیز) کے اراکین ، مقامی منتخب نمائندے جیسے سرپنچ ، پردھان ، پارشد ، میئر ، ایم ایل اے ، آشا کارکنان ، چھوٹے کاروباری ، اساتذہ اور طلباء ، پولیس افسران ، سرکاری اہلکار وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
.................. . ............................................. . ......................
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 4187
(Release ID: 2153202)