ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریسرچ اسکالرز کے لئے خصوصی اسکالرشپ

Posted On: 05 AUG 2025 4:35PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، ایک قانونی ادارہ ہے،  جو این آئی ایف ٹی ایکٹ، 2006 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور جو ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیر انتظام ہے، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبوں میں تحقیق اور تعلیمی ترقی کو فعال طور پر سپورٹ کرتا ہے۔ یہ پی ایچ ڈی پروگرام کرتا ہے اور ٹیچنگ فیلوشپ کے ذریعے کل وقتی محققین کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس امداد میں چار سال تک کا ماہانہ وظیفہ، ایمرجنسی گرانٹ اور ایچ آر اے شامل ہے۔ وہ محققین جو اس فیلوشپ سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں وہ بیرونی فنڈڈ تعاون کے ذریعے پروجیکٹ فیلو یا انڈسٹری چیئر فیلو کے طور پر تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ این آئی ایف ٹی اپنے تمام انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے آخری سمسٹر میں طلباء کوا سپانسر شدہ، صنعت پر مبنی تحقیقی منصوبے شروع کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ہر طالب علم کو این آئی ایف ٹی کی طرف سے ایک تعلیمی سرپرست اور اسپانسر کرنے والی تنظیم کی طرف سے ایک انڈسٹری مینٹرمہیا کرایا جاتا ہے، اس طرح انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر تحقیق اور صنعت کی مصروفیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، وظائف (زیادہ سے زیادہ 2.00 لاکھ روپے سالانہ تک) ہینڈلوم بنانے والوں/مزدوروں کے بچوں کو (زیادہ سے زیادہ 2 بچوں تک) ٹیکسٹائل اداروں کے 4/3 سالہ ڈپلومہ/گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورسز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی فراہم کیے جاتے ہیں جو مرکزی/ریاستی حکومت کے ذریعے تسلیم شدہ/فنڈ یافتہ ہیں۔

مزید برآں، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں کورسز تیار کرنے اور نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) میں شرکت کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب  پبیترا مار گریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

***

ش  ح۔ ک ا۔ ش ہ ب

U.NO. 4165


(Release ID: 2152944)
Read this release in: English , Hindi , Telugu