وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یونیسکو عالمی ورثہ جاتی مقامات میں مراٹھا قلعوں کی شمولیت

Posted On: 04 AUG 2025 5:05PM by PIB Delhi

اس سال یونیسکو ہیڈ کوارٹر، پیرس میں منعقدہ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 47 ویں اجلاس کے دوران 12 مراٹھا قلعوں پر مشتمل "مراٹھا ملٹری لینڈ اسکیپس آف انڈیا" کے عنوان سے املاک کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ان قلعوں کی فہرست ضمیمہ اول میں منسلک ہے۔

یونیسکو کے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق ہندوستان کے مراٹھا فوجی مناظر کو معیار (iv) اور (vi) کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) پورے ملک میں محفوظ یادگاروں اور مقامات کے تحفظ اور دیکھ بھال کا کام کرتا ہے جس میں پینے کے پانی، ٹوائلٹ بلاکس، راستے اور زمین کی تزئین وغیرہ جیسی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کا تحفظ اور دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے اور اسے یادگاروں کی ضرورت اور وسائل کی دستیابی کے مطابق اٹھایا جاتا ہے۔ تاہم، یادگاروں کی ضرورت کے مطابق فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران ممبئی سرکل کے تحت سی پی ایم کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

سال

تخصیص (کروڑ روپے میں)

1

2022-23

15.35

2

2023-24

15.56

3

2024-25

12.58

 

فی الحال مہاراشٹر کی 2 جائیدادیں اور مدھیہ پردیش کی 11 جائیدادوں کو عالمی ثقافتی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، جھارکھنڈ کی کوئی جائیداد عارضی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ عالمی ثقافتی ورثہ کی نامزدگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے عارضی فہرست میں شمولیت ایک لازمی شرط ہے۔ عارضی فہرست میں شامل جائیدادوں کی تفصیلات ضمیمہ II میں فراہم کی گئی ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4030


(Release ID: 2152314)
Read this release in: English , Hindi , Marathi