وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ایم کے تحت مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن

Posted On: 04 AUG 2025 5:08PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے وزارت ثقافت کے تحت گیان بھارتم مشن کو ایک بڑی پہل کے طور پر شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان بھر کے تعلیمی اداروں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور نجی کلیکشن میں موجود ایک کروڑ سے زیادہ مخطوطات کا سروے کرنا، دستاویزی شکل دینا، تحفظ کرنا، ڈیجیٹائزیشن کرنااور قابل رسائی بنانا ہے۔

حکومت ایک کروڑ سے زیادہ مخطوطات کا احاطہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور تعلیمی اداروں، عجائب گھروں، لائبریریوں اور نجی کلیکشن میں رکھے گئے ہندوستان کے مخطوطہ ورثے کے سروے، دستاویزی شکل دینے اور تحفظ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیجیٹائزیشن گیان بھارتم مشن کا بنیادی مقصد ہے۔ اس مشن میں واضح طور پر ‘‘ڈیجیٹائزیشن: وسیع تر رسائی کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل ذخیرہ بنانے کے لیے مخطوطات کی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹائزیشن’’ اس کے کلیدی اہداف میں شامل ہے۔ مشن نے اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ مخطوطات کو ڈیجیٹائز کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

************

UR-40 18

(ش ح۔ع و۔اش ق)


(Release ID: 2152215)
Read this release in: English , Hindi , Telugu