وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

قومی میڈیسنل پلانٹس بورڈ، آیوش کی وزارت نے ادویاتی پودوں کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور عوامی بیداری کو بڑھانے کے لیے دو اہمیت کے حاصل مفاہمت ناموں پر دستخط کیے


نایاب اور خطرے سے دوچار ادویاتی پودوں کے جرمپلازم کے تحفظ کے لیے این ایم پی بی اور ایش ویڈ-بائیوپلانٹس وینچر کے درمیان پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے

این ایم پی بی، اے آئی آئی اے اور نئی دہلی کے ایمس کےدرمیان نیشنل میڈیسنل پلانٹس گارڈن  قائم کرنے کے لیے دوسرے مفاہمت نامے پر دستخط

مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج نرمان بھون میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ادویات کے پودوں کے تحفظ اور بیداری میں اہم سنگ میل  حاصل کئے جانے کو سراہا

Posted On: 04 AUG 2025 4:33PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) بھارتی حکومت  کی آیوش  کی وزارت، نے آج نئی دہلی کے نرمان بھون میں آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو کی موجودگی میں دو اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ۔

پہلے مفاہمت نامے پر نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) اور ایش ویڈ-بائیوپلانٹس وینچر ، پونے ، مہاراشٹر کے درمیان دستخط کیے گئے اور دوسرے سہ فریقی مفاہمت نامے پر نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی کے درمیان دستخط کیے گئے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ 2047 تک ایک صحت مند اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن آج ہماری کوششوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔  میں ان اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے میں شامل تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں ، جو ہندوستان کے بھرپور ادویاتی پودوں کے ورثے کے تحفظ اور فروغ میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں ۔  روایتی علم کو جدید سائنس کے ساتھ مربوط کرکے ، ہم اس حوصلہ افزا وژن کو پورا کرنے کی سمت  بامعنی پیش رفت کر رہے ہیں ۔

ان دونوں مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے پیچھے مقصد یہ ہے:

این ایم پی بی اور ایش وید-بائیوپلانٹس وینچر کے درمیان مفاہمت نامہ

مفاہمت کے یہ اقرار نامے نایاب، معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار اور خطرناک (آر ای ٹی ) اقسام کی طبی جڑی بوٹیوں کے جرمی پلازم (نسلی مواد) کو ٹشو کلچر کے طریقوں کے ذریعے محفوظ رکھنے اور برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے ہیں۔

اس کا مقصد ٹشو کلچر کے جدید طریقوں کی ترقی، ان کی بڑے پیمانے پر کاشت اور دیکھ بھال کے اصولوں کو فروغ دے کر، ان نایاب و قیمتی طبی پودوں کی مؤثر فراہمی کو ممکن بنانا ہے، جو آیوش صنعت میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس اشتراک سے دونوں فریق اپنے اپنے ماہر وسائل اور تجربات کو بروئے کار لا کر طبی پودوں کے شعبے اور آیوش صنعت  کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

مفاہمت کا دوسرا اقرار نامہ این ایم پی بی  ، اے آئی آئی اے اور اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دلی ایمس کے درمیان کیا گیا۔

مفاہمت کا یہ اقرار نامہ نئی دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) کے احاطے میں قومی سطح کے طبی پودوں کے باغ کے قیام کے لیے کیا گیا ہے ، جو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد طبی پودوں کے بارے میں عوامی میں بیداری  کو فروغ دینا اور تمام شراکت دار اداروں کی مہارت و علم کا تبادلہ کرنا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف مریضوں اور طلباء کو جو دور دراز علاقوں سے آتے ہیں فائدہ پہنچئے گا، بلکہ اسپتال کے احاطے میں آنے والے عام زائرین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

مفاہمت کے یہ دونوں اقرار نکامے آیوش کی وزارت کی اُن مستقل کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے، جن کا مقصد طبی پودوں کے شعبے میں سائنسی بنیادپر تحفظ، تحقیق، اور عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

******

ش ح۔ ش م ۔ت ا

U-NO-4006


(Release ID: 2152168)