ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائلز کی وزارت فخر کے ساتھ یکم سے 7 اگست 2025 تک ‘‘اپنی بُنائی کو جانیں’’ مہم کا اعلان کر رہی ہے
ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شمی راؤ نے قومی ہینڈلوم ڈے 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ہندوستان کے عصری دیسی فیشن اور ٹیکسٹائل کی نمائش کاافتتاح کرکے‘‘اپنی بُنائی کو جانیں’’ مہم کی شروعات کی
Posted On:
01 AUG 2025 8:53PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائلز نے ہینڈ لوم کے قومی دن 7اگست کی مناسبت سے نئی دہلی میں واقع نیشنل کرافٹس میوزیم اینڈ ہست کلااکیڈمی میں فخر کے ساتھ یکم اگست سے 7 اگست 2025 تک ہفتہ بھرجاری رہنے والی تقریب ‘‘اپنی بنائی کو جانیں مہم 2025 ’’کاافتتاح کیا۔
اس مہم کا افتتاح وزارتِ ٹیکسٹائلز میں سکریٹری محترمہ نیلم شمی راؤ نے محترمہ امرت راج، ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہنڈی کرافٹس، ڈاکٹر ایم بینا، ڈیولپمنٹ کمشنر برائے ہینڈلومز، مختلف اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز، پروفیسرز اور طلبہ کی موجودگی میں کیا ۔

تقریب کاافتتاح کرتےہوئے سکریٹری محترمہ راؤ نے کہا کہ ‘‘اپنی بُنائی کو جانیں’’ مہم کا مقصد ہمارے ملک کی مالامال اور متنوع ہینڈلوم بُنائی کی روایات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے خاص طور پر نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اس نمائش کا دورہ کریں، اورہمارے بھرپورورثے کامشاہدہ کریں۔اس موقع پر سکریٹری نے نمائش کا دورہ کیا اور بُنکروں سے ملاقات و گفتگو بھی کی۔

اس مہم کا مقصد بیداری لانا، فخر کا جذبہ پیدا کرنا اور بھارت کے مالامال ہینڈلوم ورثے کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم ملک بھر کے متنوع اور نفیس بُنائی کے انداز کو اجاگر کرتی ہے۔یہ مہم بنارسی اور چندیری سے لے کر پوچم پلی،ایکت ، کانجی ورم، بھُجوڑی وغیرہ تک کے ماہرکاریگروں، ڈیزائنروں،طلبہ اور ہینڈ لوم کےشائقین کو ایک چھت کے نیچے یکجاکرتی ہے۔
یہ سالانہ تقریب ہینڈلوم کے قومی دن کی تقریبات کا پیش خیمہ ہے اور ہینڈلوم ڈے 2025 کے لیے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کے کیلنڈر کا حصہ ہے۔گزشتہ برس اس تقریب میں 58 اسکولوں سے 7900 طلبہ نے 15 دنوں پر محیط تقریبات میں حصہ لیا تھا۔
مہم کی نمایاں جھلکیاں:
- بُنائی کی نمائش پویلین:بھارت کی مشہور و معروف بُنائیوں کی براہِ راست نمائش۔
- انٹرایکٹو ورکشاپس:روزانہ کے سیشنز جن میں قدرتی لوم تکنیک، معلوماتی نشستیں، کوئز مقابلے وغیرہ شامل ہوں گے۔
- کہانی بیان کرنے والی تنصیبات:فلموں، تاریخی ریکارڈز، اور ذاتی بیانیوں کے ذریعےبھارت کی ہینڈلوم بُنائی کا سفر پیش کیا جائے گا۔
- نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام: نوجوانوں کو ٹیکسٹائل کی وراثت سے جوڑنے کے لئے اسکول اور کالجوں کی سطح پرپروگرام، مقابلوں اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے دوروں کاانعقاد ۔
*************
UN-3894
(ش ح۔ م ش ۔ف ر)
(Release ID: 2152050)