اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل  نے مالی سال ‘2026میں جولائی کی اب تک سب سے زیادہ پروڈکشن حاصل کیا

Posted On: 04 AUG 2025 9:41AM by PIB Delhi

h.jpg

ایم او آئی ایل نے جولائی 2025 میں 1.45 لاکھ ٹن مینگنیز ایسک کی پیداوار حاصل کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلے ، موسم کی خراب صورتحال کے باوجود12 فیصد کی متاثر کن نمو ہے۔

 

بھاری بارش کے باوجود ایم او آئی ایل نے اپریل-جولائی 2025 کے دوران  مستحکم آپریشنل رفتار کا مظاہرہ کیا، جس کی پیداوار 6.47 لاکھ ٹن (7.8 فیصد اضافہ سال بہ سال)، 5.01 لاکھ ٹن کی فروخت ( سی پی ایل وائی سے 10.7 فیصد زیادہ)، اور 43,215  سی پی ایل وائی میٹر سے زیادہ (41  فیصد سی پی ایل وائی میٹر) کی تلاشی ڈرلنگ ہوئی۔

 

سی ایم ڈی،جناب اجیت کمار سکسینہ نے اس شاندار کارکردگی کے لیے ایم او آئی ایل ٹیم کو مبارکباد دی اور مشکل موسمی حالات میں بھی پیداوار اور فروخت کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کی  توصیف و ستائش  کی۔

 

*******

ش ح- ظ ا-ش ب ن

UR No.3881


(Release ID: 2152020)