کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری کے زیر قیادت ایک وفد نے بنگلورو میں واقع کے –ٹیک ناسکوم سینٹر آف ایکسی لینس فار آئی او ٹی اینڈ اے آئی کا دورہ کیا


سکریٹری نے این آئی سی ڈی پی کے تحت توماکرو صنعتی علاقے کا جائزہ لیا؛ سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے بروقت عمل آوری اور عالمی درجے کے اسٹینڈرڈس قائم کرنے پر زور دیا

Posted On: 03 AUG 2025 4:34PM by PIB Delhi

صنعتی اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری ، جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ کے علاوہ این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب رجت کمار  سینی، ڈائرکٹر ڈی پی آئی آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے سربراہ  کے زیر قیادت  ایک وفد نے بنگلورو میں کے –ٹیک ایم ای آئی ٹی وائی ناسکوم عمدگی کے مرکز برائے آئی او ٹی اور اے آئی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اسٹارٹ اپس اور انکیوبیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطہ کاری، مقامی اختراعی ماحولیاتی نظام میں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا، اور نمو کو مہمیز کرنے کی غرض سے پالیسی تعاون کے لیے مواقع کی شناخت کرنا تھا۔

عمدگی کا مرکز ، جو کہ ہندوستان کا وسیع تر تکنیکی اختراعی مرکز ہے، آئی او ٹی، اے آئی ، ڈیٹا سائنس، بگ ڈیٹا، اے آر/ وی آر، مشین لرننگ، اور روبوٹکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی دنیا کی چنوتیوں کو حل کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، کاروباری اداروں، تعلیمی شعبے اور حکومت کو مربوط کرتا ہے۔ وفد نے اسٹارٹ اپ کے بانیوں اور انکیوبیشن مینیجرز کے ساتھ بات چیت کی تاکہ یہ دریافت کیا جا سکے کہ یہ تکنالوجیوں مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور شہری حل کے مستقبل کو کیسے آگے بڑھا سکتی ہیں۔

بنگلورو میں سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کے بعد، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ نے توماکرو صنعتی علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا جو کہ قومی صنعتی گلیارہ ترقیات پروگرام (این آئی سی ڈی پی) کے تحت ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔

سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اہم سنگ میلوں کا جائزہ لیا، جس میں 1,736 ایکڑ پر محیط مرحلہ اے کی ترقی، اندرونی سڑکوں، نکاسی آب، اور یوٹیلیٹی کوریڈورز پر پیش رفت، اور سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی)،ای پی سی ٹھیکیدار، اور پروجیکٹ کے پی ایم سی ٹھیکیدار ہیسکوننگ ڈی ایچ وی کے ساتھ میٹنگ کے دوران، تعمیراتی پیشرفت اور اہم سنگ میل ڈیلیوری ایبلز پر تفصیلی اپ ڈیٹس پر روشنی ڈالی۔ ایل اینڈ ٹی نے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں گے اور اہم کاموں کو وقت پر مکمل کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سال کے آخر تک صنعتوں کو زمین کی الاٹمنٹ شروع کردی جائے۔

جناب بھاٹیہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اہداف کو شیڈول کے مطابق پورا کریں اور اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تماکورو انڈسٹریل ایریا الیکٹرانکس، آٹوموٹیو، کلین ٹیک اور لاجسٹکس جیسے شعبوں میں عالمی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے۔

وفد نے فاکسکان ہون ہائی ٹکنالوجی انڈیا میگا ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیون ہلی ایرو اسپیس خصوصی اقتصادی حلقے (#ایس ای زیڈ) کا بھی دورہ کیا، اس کے بعد ڈائینامیٹک ڈکنالوجیز کا دورہ کیا، جو کہ ایرو اسپیس کے اجزاء کی معروف صنعت کار ہے۔ واک تھرو نے جدید ترین مینوفیکچرنگ صلاحیتوں، درست انجینئرنگ، اور عالمی ایرو اسپیس سپلائی چین میں ہندوستان کے بدلتے ہوئے کردار کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔

اس جائزہ میٹنگ میں متعدد اہم متعلقہ فریق اکٹھا ہوئے، جن میں حکومت کرناٹک کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر سلواکمار؛ این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب رجت کمار سینی؛ کے آئی اے ڈی بی کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر مہیش ایم؛ اور توماکرو کی ضلع مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر محترمہ شبھا کلیان کے علاوہ این ئی سی ڈی سی اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران  شامل تھے جنہوں نے پیشرفت کا جائزہ لیا اور بروقت عملی آوری کے لیے کوششوں کو منظم کیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے اختراع، صنعتی بنیادی ڈھانچے اور پالیسی تعاون کے درمیان بہتر تال میل کو بروئے کار لانے کے لیے متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ سرمایہ کاری اور برآمدات پر مبنی نمو کو مہمیز کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LRT8.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3875


(Release ID: 2152008)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada