وزارتِ تعلیم
میرٹھ میں نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے حوالے سے جانکاری اجلاس منعقد
Posted On:
03 AUG 2025 1:38PM by PIB Delhi
محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارتِ تعلیم نے2 اگست 2025 کو ایک مرکزی شعبے کی اسکالرشپ اسکیم — نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے حوالے سے ایک آگاہی اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت ڈی او ایس ای ایل کی اقتصادی مشیر محترمہ اے. سریجا نے کی۔ اس اجلاس میں ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز)، اسکول سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔
اتر پردیش میں منعقدہ اس آگاہی اجلاس میں درج ذیل اضلاع باغپت، بلند شہر، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، ہاپوڑ، شاملی، مظفر نگر، سہارنپور اور میرٹھ کو شامل کیا گیا
اپنے استقبالیہ خطاب میں چیئرپرسن محترمہ اے. سریجا نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) ایک میرٹ پر مبنی اسکالرشپ اسکیم ہے جس کا مقصد اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو خاص طور پر ثانوی سطح یعنی جماعت نہم سے بارہویں تک تعلیم مکمل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اتر پردیش ریاست کو سالانہ 15,000 نئی اسکالرشپس کا سب سے زیادہ کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے اور افسران سے کہا کہ وہ نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر طلباء کی درخواستوں کی بروقت تصدیق پر توجہ دیں تاکہ مستحق بچوں کو ان کا وظیفہ وقت پر مل سکے۔
این ایم ایم ایس ایس اسکیم 2018-19 سے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر دستیاب ہے اور جماعت ہشتم کے بعد میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے طلباء کو جماعت نہم میں اپنے یا اپنے کسی والدین کے آدھار کارڈ کے ذریعے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہوتا ہے۔ طلباء کو پہلے (او ٹی آر) یعنی ایک دفعہ کا اندراج، پورٹل پر مکمل کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ اپنی مطلوبہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ این ایم ایم ایس ایس کے علاوہ دیگر مرکزی وزارتوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسکالرشپ اسکیمیں بھی اس پورٹل پر دستیاب ہیں۔ ایک ہی طالب علم کو ایک سے زائد اسکالرشپ فوائد حاصل ہونے سے بچانے کے لیے این ایس پی نے 2024-25 میں او ٹی آر کا نظام متعارف کرایا تھا۔
آگاہی اجلاس کے دوران ڈی او ایس ای ایل نے این ایس پی پر رجسٹریشن کے عمل، او ٹی آر کے دوران طلباء کی جانب سے کی جانے والی عام غلطیوں سے بچاؤ اور اسکالرشپ کے لیے درست طریقے سے درخواست دینے کے عمل کو تفصیل سے سمجھایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ اجلاس میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ اسکول کی سطح پر نوڈل افسران (اساتذہ) کیسے رجسٹریشن اور تصدیق کے عمل کو مکمل کرتے ہیں، کیونکہ وہ طلباء کی درخواستوں کی پہلی سطح کی جانچ کرتے ہیں، جب کہ ضلعی سطح پر دوسری سطح کی جانچ ضلعی نوڈل افسران کے ذریعے کی جاتی ہے۔
این ایم ایم ایس ایس اسکیم کے تحت صرف دو سطحوں پر تصدیق کا عمل ہوتا ہے: ایک اسکول کی سطح پر اور دوسرا ضلعی سطح پر، جس کے بعد درخواستیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر ظاہر ہوتی ہیں۔ جماعت نہم میں طلباء نئی اسکالرشپ کے لیے درخواست دیتے ہیں، جبکہ جماعت دہم، یا جماعت گیارہویں اور بارہویں کے طلباء تجدیدی اسکالرشپ کے لیے پورٹل پر درخواست دیتے ہیں۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہر سال امتحانات منعقد کرتے ہیں تاکہ نئے طلباء کو میرٹ اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا جا سکے، جبکہ تجدیدی اسکالرشپ کے لیے طلباء کا اگلی جماعت میں ترقی پانا اور کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
این ایم ایم ایس ایس ایک پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم ہے جو صرف سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے کھلی ہے۔ یہ اسکیم (کی وی ایس) کندریہ ودیالیہ سنگٹھن، (این وی ایس) (نوودیہ ودیالیہ سمیتی) اور دیگر سرکاری رہائشی اسکولوں پر لاگو نہیں ہوتی۔
منتخب شدہ طلباء کو اپنے آدھار کارڈ کے ذریعے بایومیٹرک تصدیق کے ساتھ این ایس پی پر رجسٹریشن کرنے اور اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اور نوڈل افسران کی آدھار پر مبنی بایومیٹرک تصدیق کے بعد اسکول و ضلع سطح پر دو مرحلوں پر مبنی تصدیق کے عمل کو پورٹل پر مکمل کرنے کے لیے، محکمہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تربیتی سیشنز منعقد کرنے کا آغاز کیا ہے، تاکہ انہیں اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے این ایس پی پر کام کرنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا جا سکے۔
اسکالرشپ کی رقم 12,000 روپے سالانہ بذریعہ آدھار پیمنٹ براہِ راست مستفید ہونے والے کے بینک کھاتے یا والدین کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے، جس کے لیے بینک اکاؤنٹ کا آدھار نمبر سے منسلک اور آدھار سیڈ ہونا ضروری ہے۔
میرٹھ منڈل سے کل 210 شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کی جو منڈل بھر سے نمائندگی کی ایک اہم علامت ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) کے دیگر شرکاء میں محترمہ سری کالا پی وینو گوپال (ڈائریکٹر)، محترمہ ہیمامالنی (انڈر سیکریٹری)، جناب رام سنگھ (ڈپٹی ڈائریکٹر)، پروفیسر بھارتی کوشک (سی آئی ای ٹی)، (این سی ای آر ٹی) اور دیگر ٹیم ممبران شامل تھے۔
این ایم ایم ایس ایس کے علاوہ، محکمہ نے شرکاء کو اسکول انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور تعلیمی نتائج میں بہتری کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن اور سی ایس آر (کارپوریٹ سماجی ذمہ داری) کی شراکت داری کے موضوع پر بھی اورینٹیشن دیا، جس کے لیے ’’ودیانجلی — اسکول والنٹیئر انیشیٹو‘‘ کو پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ، ایم وائی جی او وی پورٹل پر آن بورڈ کیے گئے ’’اسکول چیلنج انیشیٹو‘‘ کے تحت تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور این سی ای آر ٹی کی جانب سے تیار کیے جا رہے ’’یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ (یو ڈی ایل)‘‘ نصابی کتابوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3871
(Release ID: 2151929)