بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ای-ڈرائیو کی توسیع کا منصوبہ

Posted On: 01 AUG 2025 4:57PM by PIB Delhi

حکومت نے بجلی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط نمبر 12/2/2018-EV مورخہ 17.09.2024 کے ذریعے نجی کاروباریوں کے ذریعہ پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب میں سہولت فراہم کی ہے۔ مزید برآں، مرکزی وزارتوں/ اتھارٹیز، ریاستی حکومتوں، مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) وغیرہ کے ساتھ مشاورت سے پین انڈیا کی بنیاد پر گاڑیوں کے مختلف زمروں کے لیے مناسب چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ شہری حدود میں برقی موٹر گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے علاوہ، یہ اسکیم برقی موٹر گاڑیوں کے لیے معقول منتخبہ بین شہری/بین ریاستی شاہراہوں کا بھی تصور پیش کرتی ہے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو شری نواس ورما  کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3845


(Release ID: 2151642)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali