ریلوے کی وزارت
محترمہ سونالی مشرا، آئی پی ایس نے ڈائریکٹر جنرل، ریلوے پروٹیکشن فورس کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 AUG 2025 7:10PM by PIB Delhi
ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے محترمہ سونالی مشرا، آئی پی ایس (1993 بیچ، مدھیہ پردیش کیڈر) کا آر پی ایف کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خیرمقدم کیا ہے جو فورس کے 143 سالہ سفر میں پہلا تاریخی موقع ہے۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 31 اکتوبر 2026 کو ان کی ریٹائرمنٹ تک ڈی جی / آر پی ایف کے طور پر ان کی تقرری کو منظوری دی۔
ایک ایسی افسر جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور کلیدی پولیسنگ عہدوں پر قیادت کے لیے جانی جاتی ہیں، محترمہ مشرا اس منصب پر تین دہائیوں سے زائد کی شاندار خدمات کا تجربہ رکھتی ہیں۔ اس تقرری سے قبل، وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (انتخاب/ بھرتی) کے عہدے پر فائز تھیں، ساتھ ہی بھوپال میں پولیس ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایڈیشنل چارج اور مدھیہ پردیش پولیس اکیڈمی، بھوپال کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے سی بی آئی، بی ایس ایف میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور کوسووو میں اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشن میں خدمات انجام دینے کا بین الاقوامی تجربہ بھی رکھتی ہیں۔
انہوں نے اپنی اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں صدر جمہوریہ کا پولیس میڈل برائے ممتاز خدمات اور پولیس میڈل برائے قابل ستائش خدمات جیسے باوقار اعزازات حاصل کیے ہیں۔
ریلوے پروٹیکشن فورس، جسے ریلوے کی املاک، مسافروں کی حفاظت اور دنیا کے سب سے بڑے ریلوے نیٹ ورکس میں سے ایک پر جرائم کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ان کی بصیرت افروز اور ہمہ گیر قیادت سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ ریاستی اور مرکزی پولیس اداروں میں ان کے وسیع تجربے سے فورس میں جدید کاری، صلاحیت سازی اور عوامی شمولیت کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔
خصوصاً وہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادے میں آر پی ایف کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے اور منظم جرائم جیسے انسانی اسمگلنگ اور کمزور مسافروں کے خلاف جرائم کی روک تھام میں فورس کے کردار کو مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی۔
ذمے داریاں سنبھالتے ہوئے محترمہ مشرا نے کے اس موقع پر اظہار تشکر کیا اور آر پی ایف کے نصب العین ”یشو لابھسوا“ کی نمائندگی کرنے والی بیداری، جرات اور خدمت کی اقدار کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔
فورس نے اپنے نئے سربراہ کا پُر جوش خیرمقدم کیا اور ان کی قیادت میں نئے سنگ میل عبور کرنے کی منتظر ہے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3831
(Release ID: 2151551)