مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے بلا رکاوٹ اور جامع ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کے عمل کا آغاز کیا
Posted On:
01 AUG 2025 4:11PM by PIB Delhi
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک(آئی پی پی بی) نے بینکنگ کو مزید محفوظ، جامع اور آسان بنا کرصارفین کے لین دین کے لیے آدھار کے ذریعے شناخت کی توثیق کی سہولت کے ملک گیر آغاز کا اعلان کیا ہے - ایک اہم اقدام جس کا مقصد ہر شہری، خاص طور پر بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی(منفرد شناخت سے متعلق بھارتی اتھارٹی) کے فریم ورک کے تحت تیار کی گئی چہرے کی تصدیق کی سہولت، صارفین کو بایو میٹرک ان پٹ جیسے فنگر پرنٹ یا او ٹی پی کی ضرورت کے بغیر بینکنگ لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ، آئی پی پی بی نے بینکنگ کو مزید قابل رسائی، جامع اور صارفین پر مرکوز بنا کر ‘‘آپکا بینک، آپ کے دوار’’ کے اپنے مشن کو زندہ کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور سی ای او جانب آر ویسویشورن نے کہا، ‘‘آئی پی پی بی میں، ہمارا ماننا ہے کہ بینکنگ نہ صرف قابل رسائی ہونی چاہیے بلکہ باوقار بھی ہونی چاہیے۔ آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کے ساتھ، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی صارف بائیو میٹرک فنگر پرنٹ یا او ٹی پی تصدیق کی بندس کی وجہ سے سہولیات سے محروم نہ رہے۔
آئی پی پی بی کی چہرے کی تصدیق کی سہولت کے اہم فوائد:
بزرگ شہریوں، معذور افراد اور غیر واضح فنگر پرنٹ والے افراد کے لیے جامع بینکنگ۔
- او ٹی پی یا فنگر پرنٹ سینسر پر انحصار کیے بغیر آدھار کی تصدیق کو محفوظ کرنا۔
- صارفین کی سہولت کے لیے تیز اور بغیر روبرو کے لین دین۔
- صحت سے متعلق خطرناک صورت حالات کے دوران محفوظ بینکنگ۔
- اکاؤنٹ کھولنے، بیلنس چیک، فنڈ کی منتقلی اور یوٹیلیٹی ادائیگیوں سمیت تمام بینکنگ خدمات کے لیے موزوں ہے۔
آئی پی پی بی فیس توثیق کی سہولت کا آغاز حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا اور مالیاتی شمولیت کے مشن کے مطابق ہے۔ یہ سہولت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مساوات، رسائی اور بااختیار بنانے کی اقدار کو برقرار رکھنے کا معیار طے کرتی ہے۔
آئی پی پی بی اپنے تمام صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اس نئی آسان کردہ سہولت کا تجربہ کریں۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت حکومت ہند کی 100فیصد سیکورٹی کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔آئی پی پی بی کا آغاز یکم ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان کو ملک میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستا اور قابل بھروسہ بینک بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی مقصد بینکوں سے محروم اور کم سہولیات والےبینکوں صارفین کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور تقریباً 1,65,000 ڈاکخانوں (تقریباً 1,40,000 دیہی علاقوں میں) اور تقریباً 3,00,000 ڈاک ملازمین کے پوسٹل نیٹ ورک کو بروکار لاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔
آئی پی پی بی کی رسائی اور آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر مبنی ہے، جو سادہ اور محفوظ طریقے سے سی بی ایس- مربوط سمارٹ فونز اور بائیو میٹرک آلات کے ذریعے گاہک کی دہلیز پر پیپر لیس، کیش لیس اور بلا موجودگی بینکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آئی پی پی بی کم خرچ اختراع کا فائدہ اٹھاتا ہے اور عوام کے لیے بینکنگ کو آسان بنانے پر مضبوط توجہ کے ساتھ، ملک کے 5.57 لاکھ دیہاتوں اور قصبوں کے 11 کروڑ صارفین کو 13 زبانوں میں دستیاب ایک بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور کم خرچ بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔
آئی پی پی بی کم نقدی والی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا ویژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کے یکساں مواقع ملیں گے۔ ہمارا نصب العین سچ ہے – ہر گاہک اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر ڈپازٹ قیمتی ہے۔
ہم سے رابطہ کریں:
www.ippbonline.com
marketing@ippbonline.in
سوشل میڈیا ہینڈل
Twitter - https://twitter.com/IPPBOnline
Instagram - https://www.instagram.com/ippbonline
LinkedIn - https://www.linkedin.com/company/india-post-paymentsbank
Facebook - https://www.facebook.com/ippbonline
YouTube- https://www.youtube.com/@IndiaPostPaymentsBank
***
ش ح۔ش ب ۔ خ م
U.N-3803
(Release ID: 2151480)