دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین(پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مکانات کی تعمیر

Posted On: 01 AUG 2025 3:32PM by PIB Delhi

وزارت دیہی ترقی یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین(پی ایم اے وائی-جی) پر عملدرآمد کر رہی ہے، تاکہ دیہی علاقوں میں‘سب کے لیے رہائش’ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مستحق دیہی خاندانوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پختہ مکانات کی تعمیر کے لیے امداد فراہم کی جا سکے۔

پی ایم اے وائی-جی کے تحت ابتدائی ہدف مالی سال17-2016سے 24-2023 کے دوران 2.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کے لیے امداد فراہم کرنا تھا ۔ حکومت ہند نے مالی سال25-2024 سے29-2028 کے دوران 2 کروڑ اضافی مکانات کی تعمیر کے لئے امداد فراہم کرنے کی خاطر اسکیم کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے ۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت مستفیدین کی شناخت سماجی و اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) 2011 کے ڈیٹا بیس اور حتمی آواس + (پلس)سروے لسٹ کے تحت رہائش سے محروم  پیمانے کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔

حکومتِ ہند نے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین( پی ایم اے وائی-جی) کو جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے تاکہ آواس+ (2018) کی فہرست (اپڈیٹ کے بعد) اور سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011 (ایس ای سی سی 2011) کی مستقل ویٹ لسٹ(پی ڈبلیو ایل) میں شامل باقی مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ امداد اپریل 2024 سے مارچ 2029 تک کی مدت میں مجموعی طور پر 2 کروڑ پختہ مکانات (بنیادی سہولیات کے ساتھ) کی حد کے اندر دی جائے گی۔

پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت 29.07.2025 تک وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرحلہ اول اور مرحلہ دوم (Phase I + Phase II) کے تحت مجموعی طور پر 4.12 کروڑ مکانات کا ہدف دیا ہے، جس کے مقابلے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 3.84 کروڑ مستحقین کو منظوری دی ہے ، جس میں سے 2.81 کروڑ مکانات پہلے ہی تعمیر ہو چکے ہیں۔

مستفید کو قسطوں کا اجرا تعمیر کے پہلے سے طے شدہ مرحلے کی تکمیل اور ‘آواس ایپ’ کے ذریعے ‘آواس سافٹ’ پر اس مرحلے کی جیو ٹیگ شدہ ، وقت اور تاریخ کی مہر والی تصویر اپ لوڈ کرنے پر منحصر ہے ۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت مکان کی تعمیر کے ہر مرحلے پر وقت اور تاریخ کے ساتھ جیو ٹیگ والی تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہے ، جس میں مکان کی منظوری سے پہلے ‘موجودہ مقام’ اور ‘مجوزہ سائٹ’ کی جیو ٹیگنگ بھی شامل ہے ۔ وزارت کی ‘آواس ایپ‘ موبائل ایپلی کیشن اس کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ 29 جولائی 2025 تک ، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) اسکیم کے تحت مستفیدین کو مکانات کی منظوری سے پہلے 3.84 کروڑ ہاؤس سائٹس کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

****

 

U.N-3796

(ش ح۔ م ع ن۔ن م)


(Release ID: 2151477)