کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے اسٹیشنوں پر پردھان منتری جن او شدھی کیندر( پی ایم بی جے اے کے)


ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں سمیت عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 30 جون 2025 تک ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر کل 106 جن اوشدھی کیندر (جے اے کے) کھولے گئے ہیں

ملک بھر میں 30 جون 2025 تک کل 16,912  جن او شدھی کیندر(جے اے کے) کھولے گئے ہیں ، جن میں سے 8,660  جن او شدھی کیندر دیہی علاقوں میں کھولے گئے ہیں

Posted On: 01 AUG 2025 4:09PM by PIB Delhi

وزیراعظم بھارتیہ جن اوشدھی پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں 30 جون 2025 تک ریلوے اسٹیشنوں پر کل جن اوشدھی  کیندرقائم کیے گئے ہیں تاکہ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں سمیت عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملک بھر میں 30 جون 2025 تک کل 16,912 جن او شدھی کیندر کھولے جا چکے ہیں، جن میں سے 8,660  کیندر دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں رسائی بڑھانے کے لیے اس اسکیم نے  وزارت  برائےامداد باہمی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز اور دیگر کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے جن او شدھی کیندر کھولے جا سکیں۔

ان کیندروں پر روزانہ اوسطاً 10 سے 12 لاکھ افراد معیاری ادویات کو سستی قیمتوں پر حاصل کرتے ہیں، جن میں دیہی اور دور دراز علاقوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ 11 سالوں میں معیاری ادویات کی قیمتوں کے مقابلے میں شہریوں کو تقریباً 38,000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے، جو دیہی اور دور دراز علاقوں میں بھی حاصل ہوئی ہے۔

ملک بھر میں، بشمول دیہی اور دور دراز علاقوں میں جن او شدھی کیندروں پر ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مکمل  آئی ٹی  فعال سپلائی چین سسٹم قائم کیا گیا ہے، جس میں ایک مرکزی گودام، چار علاقائی گودام اور 39 تقسیم کُنندہ شامل ہیں۔ مزید برآں، 400 جلدی فروخت ہونے والی  جن او شدھی مصنوعات کی دستیابی کو باقاعدگی سے  دیکھ بھال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، 200  جن اوشدھی مصنوعات کے لیے کم از کم اسٹاک رکھنے کا اصول نافذ کیا گیا ہے، جس میں اسکیم کی 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات اور مارکیٹ کی 100 جلد فروخت ہونے والی مصنوعات شامل ہیں۔ اس اسٹاکنگ مینڈیٹ کے تحت، جن او شدھی کیندر کے مالکان کو ان 200 مصنوعات کے مطلوبہ اسٹاک رکھنے پر انعامی ادائیگی کی اہل قرار دیا جاتا ہے۔

یہ معلومات کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

****

UR-3801

(ش ح۔ اس ک۔ش ب ن)


(Release ID: 2151451)