قانون اور انصاف کی وزارت
ہمارا سمویدھان -ہمارا سوابھیمان مہم
Posted On:
01 AUG 2025 2:42PM by PIB Delhi
آئین کو اپنائے جانے کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزارت ثقافت نے 26 نومبر 2024 کو ایک برس طویل یادگاری تقریب کا آغاز کیا تھا، جسے ‘ہمارا سمویدھان، ہمارا سوابھیمان‘ مہم کے ٹیگ لائن کے تحت یوم آئین (سمویدھان دیوس) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزارت ثقافت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس مہم کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- عوامی شعور میں ہندوستان کے آئین کے لیے ایک بصری نشان بنانا ۔
- ہندوستان کے آئین کی تفصیلات کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ۔
- آئین کی تشکیل میں لگائی گئی بے پناہ محنت کو عوام کے سامنے لانا۔
- ہندوستان کے لوگوں میں آئین کے بارے میں فخر کا احساس پیدا کرنا ۔
پورے ہندوستان میں 13,700 سے زائد تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،جن میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔
یہ معلومات قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
****
U.N-3787
(ش ح۔ م ع ن۔ن م)
(Release ID: 2151303)