شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے لیے شناخت کیے گئے شعبے

Posted On: 30 JUL 2025 4:18PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے شمال مشرقی خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025 کا انعقاد کیا۔ شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سمٹ کے فوکس سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی تھی سیاحت اور مہمان نوازی؛ ایگرو فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک شعبے؛ ٹیکسٹائل، ہینڈلوم اور دستکاری؛ صحت کی دیکھ بھال؛ تعلیم اور مہارت کی ترقی؛ آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس ؛ تفریح اور کھیل؛ انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس؛ اور توانائی. ریاستی حکومتیں ان مفاہمت ناموں کو بنیاد بنانے کے لیے تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں کی حکومتوں کی طرف سے سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ، سنگل ونڈو کلیئرنس، سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی کا قیام، زمینی بینکوں کا قیام، سرمایہ کاری کے لیے مراعات وغیرہ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ایم او یوز کی بنیاد پر ہونے والی پیشرفت کی ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کے ذریعے باقاعدگی سے نگرانی کی جارہی ہے۔

ریاستی حکومتیں ماحولیاتی لحاظ سے حساس شمال مشرقی خطے میں ماحولیاتی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے کم کاربن ٹیکنالوجیز اور ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں کو اپنانے کو فروغ دیتی ہیں۔ ان منصوبوں کو ترجیح دی جاتی ہے جو خطرناک اثرات کا باعث نہیں بن رہے ہیں اور جنہیں سبز صنعتوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے، جس سے مقامی ماحول پر کم سے کم منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3627


(Release ID: 2150407)