صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
طبی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات
اس وقت ملک میں آیوش نظام طب میں 13,86,157 رجسٹرڈ ایلوپیتھک ڈاکٹرز اور 7,51,768 رجسٹرڈ پریکٹیشنرز موجود ہیں
منظور شدہ 157 نئے میڈیکل کالجوں میں سے 131 میڈیکل کالج اس وقت فعال ہیں
پی ایم ایس ایس وائی اسکیم کے تحت‘سرکاری میڈیکل کالجوں کی بہتری کے لیے سپر اسپیشلٹی بلاکس کی تعمیر’ کے 75 منظور شدہ منصوبوں میں سے 71 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں
منظور شدہ 22 ایمس میں سے 19 اداروں میں انڈرگریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں
Posted On:
25 JUL 2025 3:46PM by PIB Delhi
حکومت نے میڈیکل کالجوں، انڈر گریجویٹ(یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ 2014 سے اب تک میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 سے بڑھ کر 780 ہو گئی ہے، انڈر گریجویٹ نشستیں 51,348 سے بڑھ کر 1,15,900 اور پوسٹ گریجویٹ نشستیں 31,185 سے بڑھ کر 74,306 ہو گئی ہیں۔
قومی میڈیکل کمیشن(این ایم سی) کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملک میں 13,86,157 رجسٹرڈ ایلوپیتھک ڈاکٹرز موجود ہیں۔ وزارت آیوش کے مطابق آیوش نظام طب میں 7,51,768 رجسٹرڈ پریکٹیشنرز ہیں۔ فرض کرتے ہوئے کہ ایلوپیتھک اور آیوش دونوں نظاموں میں رجسٹرڈ پریکٹیشنرز میں سے 80؍فیصد دستیاب ہیں، ملک میں ڈاکٹر اور آبادی کا تناسب 1:811ہونے کا اندازہ ہے۔
نئے میڈیکل ادارے قائم کرنے، نئے میڈیکل کورسز شروع کرنے، موجودہ کورسز کے لیے نشستوں میں اضافے اور 2023 کے اسیسمنٹ اور ریٹنگ ریگولیشنز-2023( ایم ایس آر-2023) میں وضاحت کردہ انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے رہنما اصول، طلباء کی تعداد کی بنیاد پر کم از کم بنیادی ڈھانچے اور فیکلٹی کی ضروریات کو متعین کرتے ہیں۔
جغرافیائی اور علاقائی نا برابری کو دور کرنے کے لیے حکومت مندرجہ ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جن میں کم ترقی یافتہ علاقوں اور امید افزا اضلاع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ضلع/ریفرل اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیم کے تحت 157 منظور شدہ میڈیکل کالجوں میں سے 131 نئے میڈیکل کالج فعال ہیں۔
موجودہ ریاستی حکومت/مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے مرکزی امداد یافتہ اسکیم کے تحت ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ نشستوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
پردھان منتری سوستھ سرکھشا یوجنا(پی ایم ایس ایس وائی) اسکیم کے تحت‘سرکاری میڈیکل کالجوں کی بہتری کے لیے سپر اسپیشلٹی بلاکس کی تعمیر’ کے 75 منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 71 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
نئے ایمس قائم کرنے کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے ،جن میں سے 19 میں انڈرگریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے تحریری جواب میں فراہم کی۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ن م
U-NO: 3316
(Release ID: 2148500)