ریلوے کی وزارت
78 فیصد سے زائد ریلوے پٹریوں کو 110 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ سیکشنل رفتار کے لیے اپ گریڈ کیا گیا
پٹریوں کی اپ گریڈیشن: ریلوے پٹریوں کی رفتار کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 60 کلو گرام پٹریاں، چوڑے بیس والے کنکریٹ سلیپرز، موٹے ویب والے سوئچز، لمبے ریل پینلز، ایچ بیم سلیپرز وغیرہ لگائے گئے ہیں۔
وندے بھارت ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آپریٹنگ رفتار سے چلتی ہیں، جب کہ ان کا ڈیزائن اسپیڈ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
Posted On:
25 JUL 2025 3:46PM by PIB Delhi
گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہندوستانی ریلوے میں رفتار کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ریلوے پٹریوں میں بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن اور بہتری کی گئی ہے۔ پٹریوں کی اپ گریڈیشن کے اقدامات میں 60 کلو گرام ٹریک کا استعمال، چوڑے بنیاد والے کنکریٹ سلیپرز، موٹے ویب والے سوئچز، لمبے ریل پینلز، ایچ بیم سلیپرز، جدید پٹریوں کی تجدید اور دیکھ بھال کی مشینیں وغیرہ شامل ہیں۔
مندرجہ بالا اقدامات کے نتیجے میں پٹریوں کی رفتار کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 کے مقابلے میں 2025 کے دوران ریلوے پٹریوں کی رفتار کی صلاحیت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
:
Sectional Speed (kmph)
|
2014
|
2025
|
Track Km
|
%
|
Track Km
|
%
|
<110
|
47,897
|
60.4
|
22,862
|
21.6
|
110-130
|
26,409
|
33.3
|
59,800
|
56.6
|
130 & above
|
5,036
|
6.3
|
23,010
|
21.8
|
Total
|
79,342
|
100
|
1,05,672
|
100
|
اس وقت ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر چلنے والی وندے بھارت ٹرینیں نیم تیز رفتار (Semi-High Speed) ریل خدمات ہیں، جن کی ڈیزائن رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ٹرین کی اوسط رفتار کا انحصار پٹری کی ساخت، راستے میں پڑنے والے اسٹاپس، متعلقہ حصے میں مرمت کے کام وغیرہ پر ہوتا ہے۔
وندے بھارت سلیپر ٹرین سیٹ کا پہلا پروٹوٹائپ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے۔ وسیع فیلڈ ٹرائلز اور ان سے حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر وندے بھارت سلیپر ٹرین کا پہلا ریک کمیشننگ کے عمل سے گزر رہا ہے۔
ریلوے، اطلاعات ونشریات اور انفارمیشن و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نےآج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ن م
U-NO: 3314
(Release ID: 2148432)