یو پی ایس سی
کمبائنڈ جیو-سائنٹسٹ (مین) امتحان-2025
Posted On:
25 JUL 2025 11:46AM by PIB Delhi
- یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 21 تا 22 جون 2025 کو ہونے والے کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ (مین) امتحان 2025 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر، مندرجہ ذیل رول نمبروں کے حامل امیدواران انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔
- ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے جب تک کہ وہ ہر لحاظ سے اہل نہ پائے جائیں۔ امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت عمر، تعلیمی قابلیت، برادری، جسمانی معذوری، ای ڈبلیو ایس وغیرہ سے متعلق اپنے دعوے کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے ہوں گے۔ اس لیے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ سرٹیفکیٹس تیار رکھیں۔
- امتحان کے ضوابط کے مطابق، 15 (پندرہ) دنوں کی ایک ونڈو ان امیدواروں کے لیے کھولی جائے گی جنہوں نے پرسنالٹی ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت کی حیثیت کو پُر کرسکیں۔ اس کے مطابق، ڈی اے ایف ونڈو مدت 29 جولائی 2025 سے 12 اگست 2025 (شام 6.00 بجے تک)https://upsconline.gov.in پر کھلے گی۔ جن امیدواروں کے پاس آن لائن درخواست کے وقت مقررہ تعلیمی قابلیت نہیں تھی، ان کو اپنی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے اور مطلوبہ اہلیت کے امتحان میں پاس ہونے کا ثبوت ون ٹائم رجسٹریشن ماڈیول پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایسے امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ/انٹرویو میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی امیدواری کو منسوخ کردیا جائے گا۔
نوٹ: اس مدت میں، پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کو خط و کتابت/پوسٹ ایڈریس، اعلیٰ قابلیت، مختلف میدانوں میں کامیابی، ملازمت کی تفصیلات/سروس کا تجربہ، سروس مختص، سروس کی ترجیحات (اگر پوسٹوں کے دونوں زمروں کے لیے اہل ہیں) کو اپ ڈیٹ کرنے کا اختیار بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس ونڈو میں اپ ڈیٹ کی گئی تفصیلات کو حتمی تصور کیا جائے گا اور کسی دوسرے موڈ کے ذریعے موصول ہونے والی ان فیلڈز میں کسی تبدیلی کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
- اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت پیش کیے جانے والے سرٹیفکیٹس کے حوالے سے گزٹ آف انڈیا میں مورخہ 04.09.2024 کو شائع ہونے والے مشترکہ جیو سائنٹسٹ امتحان-2025 کے ضوابط کو بغور پڑھیں۔ امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، ذات (ایس سی/ایس ٹی/اوبی سی)، ای ڈبلیو ایس اور جسمانی طور پر معذوری کادرست ثبوت پیش نہ کرنے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔ اہل امیدواروں کو تصدیق کے لیے انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ کے دوران تمام اصل سرٹیفکیٹس ساتھ لانا ہوں گے۔
- امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول، جنہوں نے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، مقررہ وقت پر کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔ تاہم، امیدواروں کو انٹرویو کی صحیح تاریخ بتادی جائے گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے اپنا ای میل بھی چیک کریں۔
- امیدواروں کو بتائی گئی پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
- امیدواروں کی مارک شیٹس حتمی نتیجہ (پرسنالٹی ٹیسٹ کرانے کے بعد)کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی اور 30 دنوں کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔ امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخ پیدائش کی مدد سے مارک شیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یو پی ایس سی، مارک شیٹس کی چھپی ہوئی/ہارڈ کاپیاں، امیدواروں کو مخصوص درخواست کی بنیاد پر جاری کرے گی جس کے ساتھ ثبت شدہ مہر کے ساتھ اپنے پتہ کا لفافہ ہوگا۔مارکس شیٹوں کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپیاں حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبرات ظاہر ہونے کے تیس دن کے اندر درخواست کرنا ہوگی، اس کے بعد ایسی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
- امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پتے میں تبدیلیوں کے بارے میں، اگر کوئی ہو، کمیشن کو فوراً خطوط یا ای میل کے ذریعے مطلع کریں۔
- یونین پبلک سروس کمیشن کا اپنے کیمپس میں ایک فیسیلیٹیشن کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/نتیجے سے متعلق کوئی بھی معلومات/وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر (011)-23385271/23381125/23098543 پر اس کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
نتائج چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:-
******
(ش ح –ک ح- م ق ا)
U. No.3285
(Release ID: 2148290)