وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے آثار قدیمہ کے سروے کے مطابق  کیژھاڈی کھدائی رپورٹ کی اشاعت 

Posted On: 24 JUL 2025 4:57PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں وزیرِ ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بھارت کے آثار قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) نے ویگئی ندی کے طاس میں سروے کے بعد کیژھاڈی مقام میں آثار قدیمہ کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ اس مقام پر کھدائی کا آغاز 15-2014، 16-2015 اور 17-2016 کے دوران کیا گیا۔ ملک کے اہم آثار قدیمہ کے مقامات پر کھدائی مختلف ادارے جیسے ریاستی آثار قدیمہ کے محکمے اور تعلیمی ادارے کرتے ہیں۔ اس وقت کیژھاڈی کی کھدائی تمل ناڈو کے ریاستی آثار قدیمہ محکمہ کی زیر نگرانی جاری ہے۔

انتیس فروری 2024 کو مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ نے کھدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 15-2014 اور 16-2015 کے دوران کی گئی کھدائی کی رپورٹ پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے اور ممتاز ماہرین نے اس کا جائزہ لیا ہے جیسا کہ مقررہ ضابطے کے مطابق ہوتا ہے۔

کھدائی کی سربراہی کرنے والے ماہر آثار قدیمہ رپورٹ پیش کرتے ہیں، جسے ماہرین کی ٹیم جانچتی ہے۔ ماہرین کی رائے کو مکمل طور پر جانچنے اور سربراہ ماہر آثار قدیمہ کی منظوری سے شامل کرنے کے بعد اے ایس آئی  باضابطہ رپورٹ جاری کرتا ہے۔ کیژھاڈی کھدائی اے ایس آئی  کی نگرانی میں کی گئی ہے اور سربراہ ماہر آثار قدیمہ کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ماہرین کے تبصرے بھی سربراہ ماہر کو فراہم کیے گئے ہیں۔

اے ایس آئی پوری طرح سے قانون کی پیروی کرنے اور سائنسی بنیادوں پر دنیا بھر میں تسلیم شدہ طریقہ کار کے مطابق نتائج جاری کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ کیژھاڈی کھدائی کی درست معلومات عوام کے سامنے لائی جا سکیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3235  )


(Release ID: 2148056)
Read this release in: English , Hindi , Tamil