ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال:-ہندوستان میں فضائی آلودگی اور راکھ کابندوبست

Posted On: 24 JUL 2025 3:56PM by PIB Delhi

راکھ  کو غیر سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے سے زمین کے استعمال، صحت کے خطرات اور ماحولیاتی نظام کے لیے خطرات کی شکل میں مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ راکھ میں سانس لینے کے قابل ذرات اور زہریلی ٹریس دھاتوں کی موجودگی ہوتی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے 31.12.2021 کو ایش یوٹیلائزیشن نوٹیفکیشن، 2021 کو نوٹیفائی  کیا اور کوئلے یا لگنائٹ پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس کو مقررہ ماحول دوست مقاصد اور ٹائم لائنز میں راکھ کا 100 فیصد  استعمال حاصل کرنے کا حکم دیا۔

نوٹیفکیشن میں کوئلے یا لگنائٹ پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس سے راکھ کے استعمال کے لیے ماحول دوست مقصد کے طور پر ’مٹی کی جانچ پر مبنی کنٹرول شدہ انداز میں زراعت‘ تجویز کی گئی ہے۔  زراعت میں راکھ کا کنٹرول شدہ طریقے سے استعمال غذائیت کی صلاحیت میں اضافہ اور مٹی کو مائکرو نیوٹریئنٹس کی فراہمی کے ذریعے مٹی کی صحت کو بڑھاتا ہے۔  مالی سال 2024-25 میں ، 326.8 ملین ٹن کے مجموعی راکھ کے استعمال میں سے تقریبا 4 ملین ٹن (1.2 فیصد) راکھ زراعت میں استعمال ہوئی۔

نوٹیفکیشن گرین بیلٹ یا شجرکاری کے ساتھ راکھ کے تالابوں کے استحکام اور بحالی کو فروغ دیتا ہے جس میں دوبارہ حاصل شدہ راکھ کے تالابوں پر شمسی توانائی پلانٹ یا ونڈ پاور پلانٹ کا قیام شامل ہے۔

مزید برآں ، مذکورہ نوٹیفکیشن تھرمل پاور پلانٹس کے ذریعہ آپریشنل ایش تالاب کے ارد گرد گرین بیلٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیتا ہے۔

سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے جون 2023 میں ’’کوئلے کی راکھ  تالابوں کے ڈیزائن ، تعمیر، او اینڈ ایم اور سالانہ سرٹیفکیشن سے متعلق رہنما خطوط‘‘ جاری کیے ہیں ، جو راکھ کے تالابوں یا ڈائیکوں میں راکھ کو ماحولیاتی طور پر بہتر طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے تجویز کرتا ہے جس میں راکھ کے تالابوں کے ارد گرد گرین بیلٹ تیار کرنا شامل ہے۔

سی پی سی بی اور متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی) یا آلودگی کنٹرول کمیٹی (پی سی سی) ایش یوٹیلائزیشن نوٹیفکیشن ، 2021 کی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کرنے والے اور نگرانی کرنے والے حکام ہیں ۔   متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے پاس نوٹیفکیشن کی دفعات کے نفاذ اور نگرانی کے لیے مشترکہ دائرۂ اختیار ہے۔

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)-نیشنل انوائرمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ای ای آر آئی) نے ماحولیاتی احیا کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کا مقصد گراوٹ والی زمینوں پر حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے مخصوص پودوں کی انواع (بانس کی انواع) کا استعمال کرکے  راکھ  کوٹھکانے لگانے کے نظام کو مستحکم کرنا ہے۔

ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعے تشکیل کردہ ’فلائی ایش مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن مشن‘ نے تھرمل پاور پلانٹس کو بانس کے باغات یا مناسب سائٹ سے متعلق پودوں کی انواع کے ذریعے راکھ کے ڈمپ سائٹس کو مستحکم کرنے اور ماحولیاتی طور پر احیاکے لیے سی ایس آئی آر-این ای ای آر آئی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی سفارش کی۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے ریاست کے مرکزی وزیرجناب  کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3261


(Release ID: 2147991)
Read this release in: English , Hindi , Tamil