قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی فلاحی اسکیموں کے تحت بجٹ کی تقسیم اور فنڈ کا استعمال
Posted On:
23 JUL 2025 4:07PM by PIB Delhi
جناب سندیپ کمار پاٹھک کے ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس یوکی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ حکومت درج فہرست قبائل اور ملک میں قبائلی ارتکاز والے علاقوں کی ترقی کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر ڈیولپمنٹ ایکشن پلان برائے شیڈولڈ ٹرائب (ڈی اے پی ایس ٹی) کو نافذ کر رہی ہے۔ قبائلی امور کی وزارت کے علاوہ، 41 وزارتیں/ محکمے ہر سال اپنے کل اسکیم بجٹ کا کچھ فیصد قبائلی ترقی کے لیے ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، آب پاشی، سڑکیں، ہاؤسنگ، بجلی، روزگار پیدا کرنے، ہنر کی ترقی وغیرہ سے متعلق مختلف قبائلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کر رہے ہیں۔ درج فہرست قبائل کی بہبود کے لیے ذمہ دار وزارتوں/ محکموں کی طرف سے مختص فنڈ کے ساتھ اسکیمیں مرکزی بجٹ دستاویز کے اخراجات کی پروفائل کے بیان 10B میں لنک میں دی گئی ہیں:
https://www.indiabudget.gov.in/budget2024-25/doc/eb/stat10b.pdf
https://www.indiabudget.gov.in/budget2023-24/doc/eb/stat10b.pdf
https://www.indiabudget.gov.in/budget2022-23/doc/eb/stat10b.pdf
https://www.indiabudget.gov.in/budget2021-22/doc/eb/stat10b.pdf
https://www.indiabudget.gov.in/budget2020-21/doc/eb/stat10b.pdf
ڈی اے پی ایس ٹی فنڈ کی نگرانی کے لیے قبائلی امور کی وزارت نے ویب ایڈریس: https://stcmis.gov.in کے ساتھ ایک آن لائن مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا ہے۔ فریم ورک پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) سے براہ راست ڈیٹا حاصل کرتا ہے اور ایم او ٹی اے کو ڈی اے پی ایس ٹی کے تحت مختلف وزارتوں/ محکموں کے مختص اخراجات کو دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ ذمے دار وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کی گئی ریاستی ریلیز بھی STCMIS پورٹل پر دستیاب ہیں۔
ریاستی حکومتوں کو بھی ریاست میں ایس ٹی آبادی (مردم شماری 2011) کے تناسب سے، کل اسکیم مختص کرنے کے سلسلے میں ٹی ایس پی فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں/یو ٹی کے ذریعے ٹی ایس پی کے لیے ان کے اپنے فنڈ سے مختص اور اخراجات کی تفصیلات https://statetsp.tribal.gov.in پر دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ، قبائلی امور کی وزارت ملک میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔
قبائلی امور کی وزارت قبائلی طلبا، لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ ای ایم آر ایس کو نوودیہ ودیالیوں کے برابر ہونا ہے جس میں کھیلوں اور ہنر کی ترقی میں تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی فن اور ثقافت کے تحفظ کے لیے خصوصی سہولیات موجود ہیں۔ آج تک، 728 اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 479 ای ایم آر ایس کے ملک بھر میں فعال ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جس میں 138336 طلبا کے اندراج ہیں۔
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)، ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر ای ایم آر ایس کی اسکیم کو منظم کرنے اور لاگو کرنے کے لیے ایم او ٹی اے کے تحت ایک خود مختار تنظیم قائم کی گئی ہے۔ وزارت کے ذریعے این ای ایس ٹی ایس کو فنڈ جاری کیے جاتے ہیں اور این ای ایس ٹی ایس مزید ریاستوں/ یو ٹی/ پی ایس یو/ تعمیراتی ایجنسیوں/ ریاستی سوسائٹیوں کو ای ایم آر ایس کی تعمیر اور اسکولوں کو چلانے کے لیے بار بار آنے والی لاگت کے مطابق فنڈ جاری کرتا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
23-07-2025
U: 3161
(Release ID: 2147626)