وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہازوں کے سنگاپور دورہ کااختتام
Posted On:
23 JUL 2025 12:39PM by PIB Delhi
مشرقی بحری بیڑے کے ہندوستانی بحریہ کے جہاز دہلی، شکتی، ست پورہ اور کلٹن نے ریئر ایڈمرل سشیل مینن، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ ( ایف او سی ای ایف) کی سربراہی میں جنوبی مشرقی ایشیا میں ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر16 سے 19 جولائی 2025 تک سنگاپور کے بندرگاہ پر اپنا دورہ مکمل کیا ۔
دورے کے دوران ایف او سی ای ایف نے سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی اور ہند-بحرالکاہل میں دوطرفہ بحری تعلقات اور سمندری تعاون کو بڑھانے کے مزید مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایف او سی ای ایف نے بحری سلامتی اور علاقائی پیش رفت پر ہندوستانی بحریہ کے نقطہ نظر پر تعلیمی برادری کے ساتھ بھی غیر رسمی بات چیت بھی کی۔
ایسٹرن فلیٹ جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے کرانجی وار میموریل پر گلپوشی کی تقریب میں شرکت کی، اوردوسری جنگ عظیم کے دوران قربانیاں دینے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاملات میں کراس ڈیک وزٹ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز ( ایس ایم ای ایز) اور دوستانہ کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد باہمی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانا تھا۔ بحری شراکت داری کومستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے آر ایس این کے اہلکاروں، مشہور معروف شخصیات ، سفارتی برادری کے اراکین اور ہندوستانی تارکین وطن کو اکٹھا کرنے کے لیے آئی این ایس شکتی پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
سنگاپور کے بندرگاہ پر علاقائی استحکام، سلامتی اور بحری تعاون کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزائم اور تعاون کو اجاگر کیا، جو خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے ویژن ( ایس اے جی اے آر- ساگر) کے مطابق ہے۔
*******
ش ح- ظ ا- ع ن
UR No.3090
(Release ID: 2147194)