صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) پر تازہ ترین معلومات


صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2025-26 تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 33,081.82 کروڑ روپے کی کل مختص رقم کی منظوری

منظوری میں بغیر عمارت کے 10,609 آیوشمان آروگیہ مندروں (اے اے ایم) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کا احاطہ کیا گیا ہے

اس پہل کے تحت 5456 شہری آیوشمان آروگیہ مندروں (یو-اے اے ایم) کو مضبوط کیا جائے گا

تعمیر/اپ گریڈیشن کے لیے 2,151 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس (بی پی ایچیو) کی منظوری

744 مربوط پبلک ہیلتھ لیبارٹریز (آئی پی ایچ ایل) ضلعی سطح پر قائم کی جائیں گی

انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ پلان میں 621 کریٹیکل کیئر بلاکس (سی سی بی) شامل

Posted On: 22 JUL 2025 4:05PM by PIB Delhi

پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) ایک مرکزکی  حمایت یافتہ  اسکیم (سی ایس ایس) ہے جس میں کچھ مرکزی سیکٹر کے اجزاء (سی ایس) ہیں جن کی لاگت 100 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کی مدت (2021-22 سے 2025-26) کے لئے 64180 کروڑ روپے  پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت اقدامات موجودہ اور مستقبل کی وبائی امراض/آفات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے صحت کے نظام کو تیار کرنے کے لیے بنیادی ، ثانوی اور تیسرے درجے کی ، تمام سطحوں پر دیکھ بھال کے تسلسل میں صحت کے نظام اور اداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔

اسکیم کے سی ایس ایس اجزاء کے تحت، مندرجہ ذیل پانچ سرگرمیاں ہیں جہاں اسکیم کی مدت (2021-2026) کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  • آیوشمان بھارت-صحت اور تندرستی مراکز، جنہیں اب آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) کے نام سے جانا جاتا ہے، کے طور پر 17,788 بلڈنگ لیس سب سینٹرز کی تعمیر
  • شہری علاقوں میں 11,024 صحت اور تندرستی مراکز (یو-اے اے ایم) کے قیام کا تصور کیا گیا ہے جس میں کچی آبادیوں اور کچی آبادیوں جیسے علاقوں پر توجہ دی جائے گی۔
  • بلاک سطح پر 3,382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس (بی پی ایچیو) کا قیام
  • ملک میں 730 ڈسٹرکٹ انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز (آئی پی ایچ ایل) کا قیام، جس میں ہر ضلع میں ایسی ایک لیب ہوگی۔
  • 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں 602 کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک (سی سی بی) قائم کرنا۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی سال 2021-22، مالی سال 2022-23، مالی سال 2023-24 ، مالی سال 2024-25 اور مالی سال 2025-26 کے لیے 33081.82 کروڑ روپے کی رقم کے لیے انتظامی منظوری دی گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3064


(Release ID: 2147030)
Read this release in: English , Hindi , Tamil